What's new

Jundullah vows allegiance to Islamic State!

A) Pakistan army is not Iraqi army B) This group claimed responsibility for GB tourist attack, where they dressed up in burqas, and Lahore suicide bombings.C) If shit gets too intense, a tactical nuke option should seriously be considered.
 
.
A) Pakistan army is not Iraqi army B) This group claimed responsibility for GB tourist attack, where they dressed up in burqas, and Lahore suicide bombings.C) If shit gets too intense, a tactical nuke option should seriously be considered.
On india?
 
. .
Peoples living in fool paradise still can say that ISIS not functioning in Pakistan, the outsider warriors not need to come here in Pakistan we have TTP/Janadullah etc animals to work done for them.
داعش پاکستان کیلئے طالبان سے بھی بڑاخطرہ ہے جوپاکستان میں داخل ہوچکاہے۔الطاف حسین



Posted on: 11/18/2014
داعش پاکستان کیلئے طالبان سے بھی بڑاخطرہ ہے جوپاکستان میں داخل ہوچکاہے۔الطاف حسین
داعش کی موجودگی کے شواہدملک کے مختلف شہروں میں سامنے آرہے ہیں۔ حکومت کواس سے انکارکرنے کے بجائے اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں
سب اتحادکامظاہرہ کریں اور شیعوں ،سنیوں اورمذہبی اقلیتوں کے لوگوں کوقتل کرنے والوں سے ملک کونجات دلائیں
قوم کوپتہ چلناچاہیے کہ ہماری مسلح افواج کے افسران اورجوان کن مشکل ترین علاقوں میں جاکرکس طرح دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کس ہمت اوربہادری سے حصہ لے رہے ہیں
وزیرستان میں جاکررپورٹنگ کرنیوالے اینکرزاورصحافی مبارکباداورخراج تحسین کے مستحق ہیں۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی جانب سے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں رپورٹنگ کرنے والی ممتازاینکرغریدہ فاروقی کو ’’ قوم کی بہادر بیٹی ‘‘ کاخطاب
غریدہ فاروقی کے ساتھ رپورٹنگ کیلئے جانے والی پوری ٹیم کوبھی قائدتحریک الطاف حسین کی شاباش
غریدہ فاروقی کوانکی جراتمندانہ رپورٹنگ پر ستارہ جرات یاستارہء امتیاز دیاجائے ۔الطاف حسین کاحکومت سے مطالبہ
دہشت گردی کے خلاف جنگ کی رپورٹنگ کے دوران شہیدہونے والے صحافیوں کو الطا ف حسین کا خراج عقیدت
لندن۔۔۔18 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ داعش پاکستان کیلئے طالبان سے بھی بڑاخطرہ ہے جوپاکستان میں داخل ہوچکاہے لہٰذا اس سے نمٹنانہ صرف حکومت کاکام ہے بلکہ ملک کواس سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کواپنے سیاسی ونظریاتی اختلافات کوپس پشت رکھ کراتحادکامظاہرہ کرناچاہیے۔ انہوں نے یہ بات قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے طالبان کے خطرے سے قوم کوآگاہ کیا تھاتو اس وقت بھی بہت سے لوگوں نے اس پر یقین نہیں کیاتھابلکہ اس پر یقین کرنے کے بجائے میرامذاق اڑایاتھا ۔ آج میں ایک بار پھر قوم کوآگاہ کررہاہوں کہ داعش جوطالبان سے بھی بڑاخطرہ ہے وہ پاکستان میں داخل ہوچکاہے جس کی موجودگی کے شواہدملک کے مختلف شہروں میں سامنے آرہے ہیں۔ حکومت کواس سے انکارکرنے کے بجائے اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سب کوچاہیے کہ وہ اپنے اپنے سیاسی ونظریاتی اورفروعی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کراتحادکامظاہرہ کریں اور داعش، القاعدہ، طالبان اوروہ تمام کالعدم تنظیمیں جودہشت گردی کی کارروائیاں کرتی ہیں،جوشیعوں اورسنیوں کاقتل عام کرتی ہیں، جو عیسائیوں اوردیگرمذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے بے گناہ لوگوں کوقتل کرتی ہیں ان سے ملک کونجات دلائیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام امن اورسلامتی کامذہب ہے اور ہمارافرض ہے کہ ہم اسلام کاچہرہ مسخ کرنے والوں کوبے نقاب کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم آئے دن ٹی وی پر خبریں دیکھتے ہیں اوراخبارات میں پڑھتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج دہشت گردوں سے نبردآزماہیں اور فلاں فلاں علاقے دہشت گردوں سے خالی کرارہی ہیں لیکن پاکستانی قوم کوپتہ چلناچاہیے کہ ہماری مسلح افواج کے افسران اورجوان کن مشکل ترین علاقوں میں جاکرکس طرح دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کس ہمت اوربہادری سے حصہ لے رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہ ایسے جنگ زدہ علاقوں میں جاکروہاں رپورٹنگ کرنااورجنگ کے خوفناک مناظرکی فلمبندی اور عکس بندی کرنابڑامشکل کام ہے اورٹی وی چینلزاوراخبارات کے اینکرزصحافی ایسے مشکل علاقوں میں جاکر وہاں رپورٹنگ کررہے ہیں وہ مبارکبادکے مستحق ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیرستان میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں جاکرجرات وبہادری کے ساتھ رپورٹنگ کرنے اوروہاں کے حالات وواقعات سے قوم کوآگاہ کرنے پر سماء ٹی وی کی اینکرغریدہ فاروقی کوزبردست شاباش اور خراج تحسین پیش کیااورانہیں’’ قوم کی بہادر بیٹی‘‘ (Bravo Daughter of the Nation) کاخطاب دیا۔ انہوں نے غریدہ فاروقی کے ساتھ رپورٹنگ کیلئے جانے والی سماء کی پوری ٹیم کوبھی شاباش پیش کی۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیاکہ غریدہ فاروقی کوان کی جراتمندانہ رپورٹنگ پر ستارہ جرات یاستارہء امتیاز دیاجائے تاکہ ایسے تمام اینکرزاورصحافیوں اورانکے عملے کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔انہوں نے جنگ زدہ علاقوں میں جاکررپورٹنگ کرنے اوراپنی رپورٹس کے ذریعے قوم کوحالات سے آگاہ کرنے والے دیگراینکرزاورصحافیوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے وزیرستان اوردیگرمتاثرہ علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی رپورٹنگ کے دوران شہیدہونے والے صحافیوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔
 
. .
i will be happy and i will appreciate if after showing allegiance now they leave pakistan and move to iraq or syria to get killed
 
. . .
RAW shud be blamed,,,yes Sir:agree:
When a body get weak and weak a lot of virus get strong to attack. RAW is not our friend they took all advantages to take benefit from situation and that's how agencies work.
 
.

Latest posts

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom