alcohol jab tak free thi pakistan aysa nhi tha jesa ab hai bhai jaan
ایک وقت تھا پاکستان کی فلموں سے سینما آباد تھے مسجدیں بھی نمازیوں سے بھریں تھی - ملک میں شراب کی ممانعت نہیں تھی پر بہت کم لوگ پیتے تھے بڑے شہروں میں نائٹ کلب بھی تھے ملک میں صرف چند سو مدرسے تھے پھر بھی لوگ ایماندار تھے ساری دنیا سے سیاح پاکستان آتے تھے ملاوٹ نا ہونے کے برابر تھی چوری چکاری ڈاکے بھی کبھی کبھار ہوتے تھے شرابی اور مولوی ایک ہی ہوٹل کی بنچ پر بیٹھ کر میچ دیکھتے تھے ۔ کوئی کسی کو کافر کافر نہیں کہتا تھا چیزیں سستی تھیں اور پاکستانی باہر کے ملک کام کے لیے کم کم ہی جاتے تھے- لوگ آج بھی اسے گولڈن ایج کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔ پھر پاکستان اسلامی جمہوریہ بن گیا اور ناجانے کیا ہوا ہر مسلمان کو دوسرا کافر دکھنے لگا بموں کی بارش ہو گئی نفرت کی آندھی چل پڑی نا گھر محفوظ نا سکول نا بازار ملاوٹ چوری فراڈ کرپشن فرقہ واریت جہادی جنگیں کہیں یہ سب ہمارے اپنے اگاۓ پودے تو نہیں جو اب درخت بن چکے ہیں ؟