W.11
BANNED
- Joined
- Jan 20, 2011
- Messages
- 15,032
- Reaction score
- -32
- Country
- Location
یر شکیل سے جنگ کیلئے تیار ہیں، انصاف نہ ملا تو ملک بند کرا دینگے، عمران خان
نمائندہ ایکسپریس 2 گھنٹے پہلے
تبصرےصفحہ شیئر کریںصفحہ پرنٹ کریںدوستوں کو بھیجئے
شیخ رشیدکی ملاقات،مظاہرے میںشرکت کی یقین دہانی کرادی،پی ٹی آئی کورکمیٹی کااہم اجلاس آج طلب فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیو،نوازشریف اورسابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے مل کر11 مئی کوعوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا، 11مئی کوتحریک انصاف کے کارکنان آندھی اورطوفان کی طرح اسلام آبادڈی چوک کی طرف مارچ کریںگے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کوبنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر تحریک انصاف اسلام آبادکی قیادت اور کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف اسلام آبادکے صدرعامرمغل ،ضلعی صدر سردار زاہد اکبر،راجہ انفر،علی نوازسمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔ عمران خان نے کہاکہ امریکی فنڈز سے عوام کے اصل مینڈیٹ کو سامنے نہیں آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں عمران خان سے شیخ رشید احمد نے ملاقات کرکے 11 مئی کو احتجاجی جلسہ میں شرکت کی یقینی دہانی کرائی جبکہ 9 مئی کو راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کی طرف سے منعقدہ جلسہ میں عمران خان کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ترجمان تحریک انصاف نے ایکسپریس کو بتایا کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بنی گالہ میںعمران خان سے ملاقات کی جس میں 11 مئی کو تحریک انصاف کی طرف سے انتخابات میںدھاندلی کے خلاف ڈی چوک کے مقام پر منعقدہ احتجاجی مظاہرہ کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔
۔دریں اثناء این این آئی کے مطابق نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگرانہیں 11مئی کو انصاف نہ ملاتوملک بندکرادیں گے ، الیکشن میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر اعتماد کرکے سب سے بڑی غلطی کی،نتائج آنے سے قبل میاں صاحب کس سے کہہ رہے تھے کہ انھیں الیکشن میں اکثریت چاہئے؟ الیکشن کی رات ابھی ووٹوں کی گنتی جاری تھی کہ میاں صاحب تقریر کرنے آگئے، جشن منانا شروع کردیا،11 مئی کو عوام ان کیلیے نہیں اپنے لیے نکلیں،آن لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ افتخارچوہدری انتخابات میں دھاندلی کرانے کاخودحصہ تھے ہم گیارہ مئی کواپناچارٹردیں گے اورپھرہماری تحریک انصاف ملنے تک جاری رہے گی انہوںنے کہاکہ ہمارامقصدیہ ہے کہ ملک میں ائندہ انتخابات صاف اورشفاف ہوں اگرایسے انتخابات دوبارہ کرانے ہیں تواس سے بہترہے کہ بادشاہت قائم کرلیں اورمیاں صاحب کے بعدان کی اولاداس منصب پربیٹھ جائے انہوںنے ایک پرعوام سے جنگ اورجیوکے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میرشکیل الرحمن دبئی میں بیٹھ کرملکی فیصلے کررہے ہیں وہ میرشکیل الرحمن سے جنگ کیلیے تیارہیں۔