ASKardar
FULL MEMBER
- Joined
- Oct 2, 2019
- Messages
- 647
- Reaction score
- 1
- Country
- Location
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کو طبی سہولتوں سےمتعلق بے حسی کا مظاہرہ کیا، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس 10 ہزار سے نیچے گر گئے ہیں۔
اسلام آباد میں ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس 20 ہزار سےکم ہوجائیں توزندگی کوشدیدخطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ کل نوازشریف کےذاتی معالج نےپلیٹ لیٹس رپورٹ سےآگاہ کردیاتھا۔
مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی رپورٹس ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئیں۔ حکومتی رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے قائد کو کچھ ہوا توعمران خان ذمہ دار ہوں گے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بیماری پربھی سیاست کرتی ہے، پی ٹی آئی معیشت کیلئے نائن الیون ثابت ہوئی، مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان روپیہ مستحکم تھا آج ایشیا کا کمزور ترین روپیہ بنا ہوا ہے، افغانستان کا گروتھ ریٹ پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومتی پالیسیوں کے باعث سرمایہ ملک سے بھاگ رہے ہیں، انویسٹرز بیرون ملک پیسہ لگا رہے ہیں، 80 فیصد سے زائد لوگوں میں ناامیدی پیدا ہو چکی ہے، پاکستان میں صرف بینک ترقی کر رہے ہیں، اٹھارہ فیصد شرح سود پر کوئی تاجر، صنعتکار نیا پراجیکٹ لگانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
Source: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/515189
Last edited: