Zibago
ELITE MEMBER
- Joined
- Feb 21, 2012
- Messages
- 37,006
- Reaction score
- 12
- Country
- Location
جسٹس فائز عیسیٰ پر قومی اداروں کی تضحیک کی فرد جرم بھی عائد، خبرآگئی
Aug 10, 2019 | 10:17:AM
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر قومی ادارے کےخلاف اکسانے کی فرد جرم عائد کر دی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی آئینی درخواست میں یہ سوال اٹھایا تھا کہ اٹارنی جنرل کے ذریعے غیر قانونی طور پر جمع کرائے گئے جواب الجواب میں قومی اداروں کی شق کا اضافہ کیا گیا جو اصل شوکاز میں شامل نہیں تھا، معلوم ہوا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط کے حوالے سے شوکاز نوٹس میں جسٹس فائزپر اداروں کی تضحیک کی فردجرم عائد کی ہے۔ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ جسٹس فائز نے صدر مملکت کو تین خط لکھے تھے، تیسر اخط منظر عام پر نہیں آیا جس میں میڈیا ٹرائل کی شکایت کی گئی تھی۔
https://dailypakistan.com.pk/10-Aug...oF4KRYrXLUNilRUJfMg2t6c3FHbcq4mwOG_YJ6Mysaq7g