GB CHIEF MINISTER CALLS ON WAPDA CHAIRMAN;
DISCUSSES WAPDA PROJECTS IN GB
December 28, 2020: Gilgit-Baltistan (GB) Chief Minister Muhammad Khalid Khursheed today called on the Pakistan Water and Power Development Authority (WAPDA) Chairman Lt Gen Muzammil Hussain (R). A briefing was made to him regarding water and hydropower projects being implemented by WAPDA in Gilgit-Baltistan during the meeting. These projects include Diamer Basha Dam, Harpo, Tangir, Thak, Shayok Dam, Basho, Attabad Lake, Skardu Dam, Tungus and Yulbo hydropower projects.
Speaking on the occasion, WAPDA Chairman appreciated the support provided by the GB Government in implementation of various projects, especially Diamer Basha Dam. The Chairman briefed that construction work on Diamer Basha Dam is continuing satisfactorily despite the difficulties owing to Covid-19 pandemic. Highlighting significance of Diamer Basha Dam in national development particularly that of GB, he apprised the Chief Minister that a hefty amount of Rs.78.5 billion is being spent on development schemes for uplift of the project area on confidence building measures (CBMs). Dilating upon the employment opportunities for the locals, he reiterated that the posts from BPS-1 to 16, as advertised in the Press on September 20 this year, will be filled in from amongst the locals of District Diamer/GB.
Expressing gratitude for arranging the briefing on WAPDA projects in GB, the Chief Minister said that the region possesses enormous water and hydropower potential. He said that construction of projects including Diamer Basha Dam would go a long way in transforming the socio-economic landscape of the country, Gilgit-Baltistan in particular. He appreciated WAPDA for implementing resettlement and social action plans for Diamer Basha Dam Project in accordance with the international safeguards.
The matters relating to the resettlement action plan, land acquisition and schemes under CBMs for Diamer Basha Dam Project were also discussed during the meeting. The progress on other projects also came under discussion.
###
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات
ملاقات میں دیا مر بھاشا ڈیم سمیت گلگت بلتستان میں واپڈا منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں معاونت پر گلگت بلتستان حکومت کے شکر گزار ہیں: چیئرمین واپڈا
کووڈ-19وبا کے باوجود دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کی رفتار تسلی بخش ہے: چیئرمین واپڈا
مقامی لوگوں کی ترقی کیلئے پراجیکٹ ایریا میں ترقیاتی سکیموں پر 78 ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں: چیئرمین واپڈا
گلگت بلتستان میں پانی اور پن بجلی کے بے پناہ وسائل موجود ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
دیا مر بھاشا ڈیم پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے بہت اہم منصوبہ ہے: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
متاثرین کی آباد کاری، سوشل ایکشن پلان پر بین الاقوامی معیار کے مطابق عمل درآمد پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے واپڈا کی تعریف
28 دسمبر 2020ء…… گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ محمد خالد خورشید نے آج چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں واپڈا کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِن منصوبوں میں دیا مر بھاشا ڈیم، ہارپو، تانگیر، تھک،شیوک ڈیم، سکردو ڈیم،باشو، عطا آباد، تنگس اور یلبوہائیڈ رو پاور پراجیکٹ قابلِ ذکر ہیں۔
اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے واپڈا منصوبوں خصوصاًدیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں گلگت بلتستان حکومت کی معاونت کی تعریف کی۔ چیئرمین نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ کووڈ -19وبا کی مشکل صورت ِ حال کے باوجود دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام تسلی بخش رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔قومی ترقی بالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے دیا مر بھا ڈیم کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ اعتماد سازی کے اقدامات کے طور پر پراجیکٹ ایریا میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں پر 78 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ اِن ترقیاتی سکیموں کا مقصد مقامی لوگوں کی زندگی میں سماجی اور اقتصادی بہتری لانا ہے۔ دیا مر بھاشا ڈیم کی بدولت روز گار کے پیدا ہونے والے مواقع کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ رواں سال 20 ستمبر میں قومی اخبارات میں دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے گریڈ ایک سے سولہ کی مشتہر ہونے والی واپڈا اسامیوں پر ضلع دیا مر /گلگت بلتستان کے مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔
واپڈا منصوبوں بارے بریفنگ کے اہتمام پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چیئرمین واپڈا کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پانی اور پن بجلی کے بہت زیادہ وسائل موجود ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دیا مر بھاشا ڈیم سمیت واپڈا منصوبوں کی تعمیر سے پاکستان اور گلگت بلتستان میں زبر دست ترقی آئے گی۔اُنہوں نے دیا مر بھاشا ڈیم متاثرین کی آباد کاری اور زر تلافی کی ادائیگی بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنے پر واپڈا کی تعریف کی۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیئرمین واپڈا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے زمین کی خریداری، متاثرین کی آباد کاری اور اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اِس دوران واپڈا کے دیگر منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
٭٭٭