What's new

FM received African ambassadors to Pakistan at FO - MoFA Pakistan

Pakistan Ka Beta

SENIOR MEMBER
Joined
Aug 7, 2019
Messages
3,490
Reaction score
9
Country
Pakistan
Location
Pakistan

















معاشی سفارت کاری کے فروغ اور انگیج افریقہ پالیسی کے حوالے سے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارتِ خارجہ میں افریقی ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات
انگیج افریقہ پالیسی اور افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ء خیال
میں وزارت خارجہ میں تشریف آوری پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں مخدوم شاہ محمود قریشی
پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے وزیر خارجہ
ہماری حکومت، افریقی ممالک کے ساتھ معاشی روابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
افریقہ اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات اور معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ کے بہت سے مواقع موجود ہیں وزیر خارجہ
ہم افریقی ممالک میں نہ صرف اپنے سفارت خانوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں بلکہ نئے سفارت خانے کھولنے کا فیصلہ کر چکے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
میں نے افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان اور افریقہ کے مابین دو طرفہ تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں مخدوم شاہ محمود قریشی
ہم نے جنوری 2019 میں کرونا وبائی صورتحال کے باوجود وزارتِ تجارت کی معاونت سے نیروبی میں ٹریڈ کانفرنس منعقد کی وزیر خارجہ
پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان معاشی تعاون کا فروغ، دو طرفہ تعلقات اور عوام کی سطح پر روابط کو فروغ دے گا وزیر خارجہ
ہم نے ویزہ کے حصول میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں وزیر خارجہ
ہم افریقی ممالک سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ ویزہ کے اجراء میں اسی طرح وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بزنس کمیونٹی کو سہولت فراہم کریں گے مخدوم شاہ محمود قریشی
آج ٹیکنالوجی کے انقلاب نے ہمارے روابط کو سہل بنا دیا ہے ہم اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے روابط کو فروغ دے سکتے ہیں وزیر خارجہ
ہم اپنے دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹیجک دو طرفہ تعاون کے ساتھ مزید بڑھا سکتے ہیں وزیر خارجہ
ہم افریقی ممالک کے ساتھ زراعت، صحت، ٹیکنالوجی، مذہبی سیاحت سمیت متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں وزیر خارجہ
ہم آپ کے تجارتی وفود کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے وزیر خارجہ
آپ کے وفود پاکستان آئیں اور یہاں موجود سرمایہ کاری اور کاروبار کے میسر مواقعوں کو خود ملاحظہ کریں مخدوم شاہ محمود قریشی
مجھے اس انگیج افریقہ پالیسی کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے آپ کا تعاون درکار ہو گا وزیر خارجہ
افریقی ممالک کے سفراء نے پاکستان کی طرف سے افریقہ کے ساتھ اقتصادی و معاشی تعاون کے فروغ کے عزم کو نئے سال کا خوبصورت تحفہ قرار دیتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
وزارتِ خارجہ میں ہونیوالی اس ملاقات میں موریشس، ماروکو،تونیشیا،جنوبی افریقہ، لیبیا، سوڈان، کینیا اور الجیریا کے سفراء موجود تھے





MoFA Pakistan 1.jpg
 
Last edited:
. .
A good step in the right direction. There is a lot that Africa and Pakistan can do for each other. There is a lot of untapped potential in Africa.
 
.
Back
Top Bottom