What's new

FM chaired engage Africa Policy meeting in FO - MoFA Pakistan .

Pakistan Ka Beta

SENIOR MEMBER
Joined
Aug 7, 2019
Messages
3,490
Reaction score
9
Country
Pakistan
Location
Pakistan
انگیج افریقہ پالیسی" کے تحت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ،وزارتِ خارجہ میں معاشی سفارت کاری کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران کی شرکت
اجلاس میں افریقہ میں قائم چودہ پاکستانی سفارت خانوں کے سربراہان /سفراء کی ورچول شرکت
اجلاس میں شریک، افریقہ میں تعینات پاکستانی سفراء میں ابوجا، ادیسا عبا، الجائر ،نیروبی، ٹرائی پولی، پورٹ لوئس، رباط، پری ٹوریا، نیامے، خرطوم، دارالسلام، داکر، ہرارے، اور تیونس کے سفراء شریک ہوئے
افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء نے معاشی سفارت کاری کے تحت وزارت خارجہ کی طرف سے طے کردہ اہداف کے حصول کیلئے کی جانے والی کاوشوں سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا
میں معاشی سفارت کاری کے اس اجلاس میں شرکت پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں شاہ محمود قریشی
معاشی سفارت کاری محض درآمدات اور برآمدات کی تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک کثیر الجہتی اور جامع عمل ہے جس میں ہماری تجارت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری، خدمات، سیاحت، ٹیکنالوجی کا تبادلہ اور دیگر شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کا فروغ بھی شامل ہے شاہ محمود قریشی
ہم نے روایتی سفارت کاری کو معاشی سفارت کاری سے ہم. آہنگ کیا ہے وزیر خارجہ
پاکستان، افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے وزیر خارجہ
پاکستان نے افریقی ممالک کی بیرونی تسلط سے نجات کی جدوجہد (Decolonization) میں انکی معاونت کی - وزیر خارجہ
پاکستان، کافی عرصے سے افریقی ممالک میں امن کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ پیس کیپنگ آپریشنز میں فعال اور نمایاں کردار ادا کرتا آ رہا ہے وزیر خارجہ
بہت سے افریقی ممالک او آئی سی کے رکن ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی تائید اور حمائت میں آواز بلند کرتے دکھائی دیتے ہیں وزیر خارجہ
افریقہ، 1.3 ارب آبادی اور 54 ممالک پر مشتمل اہم براعظم ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
بدقسمتی سے افریقہ کے ساتھ ہمارے سفارتی روابط سست روی کا شکار رہے وزیر خارجہ
نومبر 2019 میں ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں، وزارتِ تجارت کی معاونت کے ساتھ وزارت خارجہ میں پہلی انگیج افریقہ کانفرنس منعقد کی شاہ محمود قریشی
اسی معاشی سفارت کاری کے تحت وزارت خارجہ نے وزارت کامرس کے اشتراک کے ساتھ نیروبی میں پہلی پاک افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس معاشی سفارت کاری کانفرنس منعقد کی وزیر خارجہ
نتیجتاً کرونا وبا کے باوجود ہماری بیرونی تجارت کے حجم میں 7 فیصد اضافہ ہوا شاہ محمود قریشی
معاشی سفارت کاری کے فروغ کیلئے علاقائی ورچول کانفرنسز کا انعقاد، ہماری سفارتی ترجیحات میں شامل ہے وزیر خارجہ
معاشی سفارت کاری کے فروغ اور، پاکستان کے نقطہ ء نظر اور بیانیے کی ترویج کیلئے وزارت خارجہ میں اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
معاشی سفارت کاری کے حوالے سے دیے گئے اہداف پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وزارت خارجہ کے افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے اعزازات کی سفارش کروں گا مخدوم شاہ محمود قریشی
ہم نے کل اسلام آباد میں تعینات افریقی سفراء کو وزارتِ خارجہ میں مدعو کیا ہے تاکہ ان کی آراء سے مستفید ہو کر انگیج افریقہ پالیسی کو مزید مربوط، فعال اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے مخدوم شاہ محمود قریشی











 
Last edited:
.
Back
Top Bottom