What's new

DG ISPR PRESS RELEASE.

Funeral prayers of Naik Muhammad Ramzan Shaheed (age; 47 years, resident of District Karak), Sepoy Gulfam Khan Shaheed (age; 29 years, resident of District Rawalpindi) and Sepoy Shah Nawaz Shaheed (age; 33 years, resident of District Sibi) who embraced Shahadat yesterday during ongoing protest were offered at Chaklala Garrison, Rawalpindi.
Honourable Prime Minister of Pakistan, Mian Muhammad Shehbaz Sharif, Deputy Prime Minister, Interior Minister, Minister of Information, General Syed Asim Munir, NI(M) Chief of Army Staff, Senior serving Military and Civil Officials attended the funeral.
“Pakistan cannot afford any chaos and bloodshed for achieving vested political purposes. These acts of violence are unacceptable and highly condemnable which are bordering the limits of restraint by the Law Enforcement Agencies. The entire nation pays homage to the martyred Rangers soldiers and all those police officials who have embraced shahadat and those who are injured during these riots”, PM said.
The bodies of Shuhada have been taken to their native home town where they will be laid to rest with full military honour.


1732626777219.jpeg
1732626791351.jpeg
1732626800683.jpeg
 
.
ضلع خیبر کی عوام کی جانب سے امن کے حوالے سے واضح پیغام - قلعہ بالاحصار پشاور میں خصوصی گرینڈ جرگہ کا انعقاد
قلعہ بالاحصار پشاور میں منعقدہ خصوصی گرینڈ جرگہ میں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین کی جانب سے امن کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم پیغام دیا گیا ہے۔
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے منعقدہ جرگہ میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، کمشنر پشاور، ڈی سی خیبر، سی سی پی او پشاور، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلی سول و فوجی حکام سمیت بڑی تعداد میں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مشران اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
مقامی عمائدین نے جرگہ کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اس بات کا واضح اعلان کیا کہ وہ ضلع خیبر میں امن کے لئے حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ فتنہ الخوارج کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر شرکاء نے ضلع خیبر میں سیکیورٹی اور امن کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ ضلع خیبر میں امن کے لئے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور کسی فرد یا گروہ کو ضلع میں امن کو خراب کرنے نہیں دیا جائے گا۔
حکام نے علاقہ مشران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ علاقہ میں حکومت پاکستان کے ذیلی اداروں کے شانہ بشانہ فتنہ الخوارج کے خلاف متحرک ہوں اور عوام میں بھی اس بات کی آگاہی پیدا کریں۔ تاکہ وہ فتنہ الخوارج کے پروپیگنڈہ سے آگاہ رہیں۔
جرگہ میں شامل لنڈی کوتل، جمرود، باڑہ اور وادئ تیراہ کے مشران نے امن کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں اور کسی بھی فرد یا عناصر کو امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔
اس جرگہ کا انعقاد خوش آئند ہے اور مقامی عوام اور پاک فوج مل کر امن کو یقینی بنائیں گے: مشران
اس طرح کے جرگہ علاقہ میں امن کے لئے واضح پیغام ہیں: مشران

 
.
Back
Top Bottom