patriotic Khan
FULL MEMBER
New Recruit
- Joined
- May 3, 2014
- Messages
- 50
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
کراچی ... ’انٹیلی جنس ایجنسی‘ کہیں،’خفیہ‘ کہیں یا ’حساس ادارے‘۔۔ ان سب کا مطلب ایک ہی ہوتا ہے۔ دنیا کے ہر ملک میں یہ ادارے حکومت
کے لئے کام کرتے ہیں۔ قومی سلامتی، دفاع قانون کا نفاذ اور خارجہ پالیسی کے مقاصد کی تشریح کے لئے معلومات اکھٹی کرنا اور ان کا تجزیہ کرنا ان اداروں کی بنیادی ذمے داری ہوتی ہے۔
پاکستان کی ایک ویب سائٹ ’ڈی نیوز ڈاٹ پی کے‘کا کہنا ہے کہ ہر ملک کی اپنی ایک علیحدہ خفیہ ایجنسی ہوتی ہے جس کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلاہوا ہوتا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اعداوشمار یا ڈیٹا اکھٹا کرنا بھی انہی اداروں کی ذمے داریوں میں شامل ہے۔
’ڈی نیوز‘ نے سال 2014ء کی 10 بہترین انٹیلی جنس ایجنسیز کی ایک فہرست تیار کی ہے جس میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی ’آئی ایس آئی‘ کو سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔ فہرست میں شامل اداروں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:
آئی ایس آئی: پاکستان
انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) پاکستان کی سب سے اہم ایجنسی ہے۔ ’امریکن کرائم نیوز‘ نے دنیا بھر کے بہترین خفیہ اداروں میں اسے سب سے اوپر رکھا ہے۔ یعنی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی۔ قومی مفادات کا تحفظ، سیاسی و معاشرتی مفادات سے متعلق معاملات پر توجہ اور فوج کی مشاورت اس ادارے کا بنیادی فریضہ ہے۔
اس کے علاوہ اندرونی و بیرونی ملک دشمن عناصر سے حفاظت اور خاص کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بھی اس ادارے کے فرائض منصبی میں شامل ہیں۔ کارگل اور افغان جنگوں کے علاوہ ایجنسی نے کشمیر آپریشن میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
سی آئی اے: امریکہ
امریکی خفیہ ادارہ ’سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی‘۔۔ سی آئی اے آزادانہ مگر نیشنل انٹیلی جنس کی زیر ہدایات کام انجام دیتی ہے۔ وہ تمام ملکی اور غیر ملکی تناظر میں معلومات جمع کرتی اور اس کا تجزیہ کرتی ہے۔ یہ معلومات پالیسی سازوں کو پیش کی جاتی ہیں جو قومی مفادات کے عین مطابق قوانین اور قواعد و ضوابط تشکیل دیتے ہیں۔
ایم آئی سکس: برطانیہ
عام طور پر اسے سیکریٹ انٹیلی جنس سروس کہا جاتا ہے۔ یہ دنیا کے بہترین حساس اداروں میں سے ایک ہے۔ ایم آئی سکس1909ء میں قائم ہوئی تھی، اس کا ہیڈکوارٹر لندن میں واقع ہے۔ یہ گورنمنٹ کمیونیکشنز ہیڈ کوارٹرز اور انٹرنل سیکورٹی سروس کے مشترکہ اشتراک سے اپنے افعال انجام دیتی ہے۔ قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی سے حکومت کو آگاہ رکھنا ادارے کا اہم فریضہ ہے۔
ایف ایس بی: روس
فیڈرل سیکورٹی سروس، روس کا اہم سیکورٹی ادارہ ہے جو سنہ 1990ء میں قائم کیا گیا تھا اور تبھی سے اسے مسلسل ترقی دی جارہی ہے۔ اس وقت اسے دنیا کی سب سے مستعد انٹیلی جنس ایجنسی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ معلومات کو یکجا کرنا ادارے کا بنیادی فریضہ ہے جبکہ قومی مفادات کا تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف ملک کا مضبوط دفاع بھی اس کی اولین ذمے داری ہے۔ ادارے کے عملے کی تعداد ڈھائی لاکھ ہے جس میں اسپیشل ایجنٹس اور اسکواڈ وغیرہ سب شامل ہیں۔اس کا ہیڈ کوارٹر ماسکو میں واقع ہے۔
بی این ڈی: جرمنی
بی این ڈی جرمن زبان کے الفاظ کا مخفف ہے جس کے معنی ’فیڈرل انٹیلی جنس سروس‘ ہیں۔ جنگ عظیم دوم کے بعد یہ ادارہ معرض وجود میں آیا تھا۔اس کا شمار شروع سے اب تک دنیا کی ممتاز انٹیلی جنس ایجنسیز میں ہوتا آیا ہے۔ جرمن حکومت کے خفیہ رازوں کی حفاظت اور خفیہ معلومات کو یکجا کرنا ایجنسی کا بنیادی کام ہے۔ جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنا اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر نظر رکھنا بھی اس کے کام کا حصہ ہے۔
موساد: اسرائیل
موساد اسرائیلی خفیہ ادارہ ہے جو سنہ 1949ء میں قائم کیا گیا تھا۔ دنیا کی کامیاب ترین خفیہ ایجنسیز میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ نیم فوجی سرگرمیوں اور خفیہ آپریشنز کی کامیابی کو یقینی بنانا اس کا اہم کام ہے۔ عرب ریاستوں سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر توجہ مرکوز رکھنا ادارے کی اہم ذمے داریوں میں شامل ہے۔
را (آر اے ڈبلیو): بھارت
’را‘ دراصل ’ریسرچ اینڈ اینالیسز ونگ‘ کا مخفف ہے۔ یہ بھارت کی ایکسٹرنل ایجنسی ہے جو 1968ء میں قائم ہوئی تھی۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور ان کی نگرانی ادارے کا بنیادی فریضہ ہیں۔ انسداد دہشت گردی کے لئے ایجنسی کا کردار اہمیت کا حامل اور نہایت فعال رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے وہ بیرونی دنیا سے ملنے والی معلومات کو اکھٹا کرتی اور اس کا تجزیہ بھی کرتی ہے۔
خاد: افغانستان
’خاد‘ کے لفظی معنی ’اسٹیٹ انٹیلی جنس ایجنسی‘ ہیں۔ اگرچہ سنہ 1996ء میں سول وار کے بعد سے یہ ادارہ کبھی بھی فرنٹ پر نہیں آسکا۔ تاہم، رواں سال سے ایک مرتبہ پھر یہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔
اے ایس آئی ایس: آسٹریلیا
آسٹریلین سیکریٹ انٹیلی جنس سروس یعنی ’اے ایس آئی ایس‘ ۔۔1952ء میں قائم ہوئی تھی اور اس کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل انجام دیتا ہے۔ یہ بھی دنیا کی مستعد ایجنسیز میں سے ایک ہے۔ ایشیاء اور پیسفک ممالک اس کی توجہ کا مرکز ہیں۔ اس سے وابستہ ایجنٹس دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ قومی، معاشی اور سیاسی مفادات کا تحفظ اس کا ذمہ ہے۔
ڈی جی ایس ای: فرانس
یہ فرانسیسی الفاظ کا مخفف ہے جس کے معنی جنرل بورڈ آف ایکسٹرنل سیکورٹی ہیں۔ وزارت دفاع، فرانس کی نگرانی میں چلنے والے اس
ادارے کو 1982ء میں قائم کیا گیا تھا۔ ملکی سلامتی کا تحفظ اور خارجی انٹیلی جنس کو یکجا کرنا ایجنسی کا اولین فریضہ ہے۔
دنیا کے 10بہترین خفیہ اداروں میں ’آئی ایس آئی‘ سرفہرست