What's new

DG ISPR PRESS RELEASE.

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان بھر کے آرمی پبلک سکول & کالج کے اساتذہ کے ساتھ خصوصی گفتگو
آرمی پبلک سکول اینڈ کالج (APS&C) کے اساتذہ اور فیکلٹی کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں انہیں پاک فوج کے کردار، تنظیمی ڈھانچے اور کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
اس نشست میں اساتذہ کو پاک فوج کی خدمات اور مختلف قومی چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ تعلیمی ادارے نوجوان نسل کو مثبت سوچ اور درست معلومات دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اساتذہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے اثرات اور افواجِ پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی تاثر پر بات کی۔
اساتذہ نے اس سیشن کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نشست نے انہیں پاک فوج کے کردار اور مختلف قومی اداروں کے حوالے سے بہتر تفہیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اور اسطرح کی گفتگو ہوتی رہنی چاہیے ۔
اس سیشن میں سوشل میڈیا پر افواجِ پاکستان اور دیگر اداروں کے حوالے سے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو واضح طور پر رد کیا گیا، جس سے اساتذہ کے تمام ابہامات دور ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اساتذہ کے سوالات کا مدلل اور تسلی بخش جواب دیا، جس پر اساتذہ نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس سیشن کو ایک معلوماتی اور حوصلہ افزا تجربہ قرار دیا۔

 
.
ISPR
Rawalpindi, 21 January 2025:
On 11 January 2025, an Afghan National, involved in terrorism inside Pakistan, was killed in Sambaza area of Zhob district of Balochistan. The individual was identified as Muhammad Khan Ahmedkhel, Son of Haji Qasim Dawran Khan, resident of Village Bilorai, District Wazekhwa, Paktika Province, Afghanistan. His dead body was handed over to IAG officials on 20 January after necessary procedural formalities.
Such incidents are irrefutable evidence of involvement of Afghan Nationals in terrorist activities in Pakistan.
Interim Afghan Government is expected to fulfill its obligations and deny the use of Afghan soil by terrorists for perpetuating acts of terrorism against Pakistan.
 
.
پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں جہلم ویلی کے علاقے ساون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
میڈیکل کیمپ میں شہداء اور غازیوں کے لواحقین سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کی گئیں
فری میڈیکل کیمپ میں شعبہ گیسٹرو انٹرالوجسٹ،گائنا کالوجسٹ ، میڈیکل اسپشلسٹ و دیگر ماہرین صحت موجود تھے
عوام علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ کے انقعاد پر پاک فوج کی اس کاوش کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں بھی اسطرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا
بعد ازاں میڈیکل کیمپ پاک فوج کی جانب سے ریٹائرڈ فوجیوں اور شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا
اس پروقار پروگرام میں کثیر تعداد میں ریٹائرڈ فوجیوں اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔
پروگرام میں ایک موبائل شکایت سیل قائم کیا گیا، جہاں ویٹرنز کی شکایات سنی گئیں اور ان کے حل کیلئے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے دور دراز کے علاقوں میں اسطرح کے میڈیکل کیمپس کا سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے جسے مقامی افراد کی جانب سے بھرپور پزیرائی ملتی ہے۔

 
.
آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و فیکلٹی ممبرز سے ملاقات
ان اداروں میں لسبیلہ یونیورسٹی، اوستہ محمد، نصیرآباد اور جعفرآباد کے ڈگری کالجز کے 250 سے زائد طلباء و فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔
ملاقات میں قیام امن میں ایف سی کی کاوشوں، تعلیم اور دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
آئی جی ایف سی نے حاضرین سے مفصل گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیے۔
اساتذہ اور طلباء نے قیامِ امن میں ایف سی بلوچستان کے کردار کو سراہا اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی جی ایف سی نے اساتذہ اور طلباء کو معاشرے کا اہم ستون قرار دیا۔
آئی جی ایف سی نے طلباء کو ملکی ترقی، امن و سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
طلباء و فیکلٹی ممبرز نے اس ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیا۔


 
.
ISPR
Rawalpindi, 23 January 2025:
On night 22/23 January, movement of a group of khwarij, who were trying to infiltrate through Pakistan-Afghanistan border, was picked up by the security forces in general area Sambaza, Zhob District. Own troops effectively engaged and thwarted their attempt to infiltrate. Resultantly, Six Khwarij were sent to hell. A large quantity of weapons, ammunition & explosives was also recovered.
Pakistan has consistently been asking Interim Afghan Government to ensure effective border management on their side of the border. Interim Afghan Government is expected to fulfill its obligations and deny the use of Afghan soil by Khwarij for perpetuating acts of terrorism against Pakistan.
Security Forces of Pakistan remain committed to secure its borders & eliminate the menace of terrorism from the country.

1737635671683.jpeg
 
.
آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 23 جنوری 2025
پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی
کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی
پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے نئے کمانڈر تعینات
اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی
خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ کموڈور سہیل احمد عظمی
کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے
تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی

 
.

Latest posts

Back
Top Bottom