What's new

China and Pakistan are all-weather strategic cooperative partners and iron-clad friends: Chinese Spokesperson

FOOLS_NIGHTMARE

ELITE MEMBER
Joined
Sep 26, 2018
Messages
18,063
Reaction score
12
Country
United Kingdom
Location
United Kingdom
China and Pakistan are all-weather strategic cooperative partners and iron-clad friends. Over the past year, our two countries have rendered each other mutual understanding and mutual support, addressed challenges together and marched forward shoulder-to-shoulder.
1690715807755.png

دوست ملک چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک پارٹنر اور فولادی دوست ہیں۔

سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی نائب وزیر اعظم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے چین کی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023ء چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کی 10 ویں سالگرہ ہے۔

اس حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پچھلی دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے، سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کے لیے ایک نیا معیار بن گیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں شاندار تقریب کرے گی جس میں چین کے صدر کے خصوصی نمائندے نائب وزیرِ اعظم شرکت کریں گے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی نائب وزیرِ اعظم ہی لائی فنگ دورے کے دوران پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق امید ہے کہ نائب وزیرِ اعظم کا یہ دورہ پاک چین دوستی کی تجدید اور ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھائے گا۔

چینی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی نائب وزیرِ اعظم کے دورے سے سی پیک کی ترقی کو اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی، اس دورے سے پاک چین تعلقات کو مضبوط اور گہرا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ نئے دور میں مشترکہ مستقبل مزید مضبوط بنانے میں مددگار ہو گی۔

واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیرِ اعظم آج شام 7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے اور ان کی باقاعدہ مصروفیات کل سے شروع ہوں گی۔

چینی نائب وزیرِ اعظم کل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات اور سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔
 
.
Taller than mountain, deeper than ocean, sweeter than honey, harder than iron....etc

Regards
 
.
It reminds me of American and Pakistani officials stressing how great anti-terrorism partners they were
 
.
Taller than mountain, deeper than ocean, sweeter than honey, harder than iron....etc

Regards
Hey, it's true in the face of common enemy the supa powa India, happy now.
 
Last edited:
.

Latest posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom