What's new

Bhutto and Khan (important thread)

TechMan

FULL MEMBER
Joined
Jan 24, 2008
Messages
771
Reaction score
0
پانچ جولائی 1977 کے روز ضیاالحق کے مارشل لا نفاذ سے لیکر 3 ستمبر 1977 کی رات ذوالفقار علی بھٹو کی اپنے کراچی والے گھر سے گرفتاری تک کے دنوں کی داستان بہت قابلِ غور ہے۔

میں امید کرتا ہوں کہ آپ اِس طویل تھرید کو تحمل سے پڑھیں گے اور نتائج خود اخذ کریں گے۔

پانچ جولائی کی صبح مارشل لاء کے نفاذ کے بعد معزول وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جنرل فیض علی چشتی کے مسلح فوجیوں نے مری ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جہاں وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے انکا استقبال کیا اور انہوں بتایا گیا کہ سر آپ صرف "حفاظتی تحویل" میں ہیں (یعنی گرفتار وغیرہ نہیں کیا گیا)

FUesuH4XwAAsIIB


لیکن ذوالفقار علی بھٹو کو کوئی غلط فہمی نہیں تھی کہ مارشل لاء کے نفاذ کے بعد اُسکی پوزیشن کتنی نازک تھی لیکن پھر بھی وہ جنرل ضیا کی "ambition" کو underestimate کررہا تھا اور سمجھ رہا تھا کہ آئین کو معطل کرنے کی سزا اور حلف کی خلاف ورزی جیسی دھمکیوں سے وہ ضیا کو خوفزدہ کر سکتا ہے

دوسری طرف جنرل ضیا نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ملک کو انتشار سے بچانے اور "اکتوبر میں الیکشن" کروانے آیا ہے اور الیکشن کے بعد اقتدار عوام کے نمائندوں کو سونپ دیا جائے گا۔ (سوچیں کتنے بھولے ہوں گے وہ لوگ جوالیکشن کی یقین دہانی کے بعد تھوڑے ٹھنڈے ہوگئے ہوں گے)

FUesvKMWYAYNMhM


اسکے تھوڑے دنوں بعد ہی نیوزویک کے نمائندے نے انٹرویو میں سوال کیا کہ کیا بھٹو کو اکتوبر میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے گا۔جنرل ضیا نے کہا: "کیوں نہیں؟ وہ ضرور الیکشن کمپئین کریں گے۔ وہ نہایت پُرعزم اور باہمت سیاستدان ہیں جنکی تاریخ پہ گہری نظر ہے" (غور کریں)

FUesvynX0AITaFi


مارشل لاء کے سات دن بعد 12 جولائی کو جنرل ضیا اور جنرل فیض نے مری ریسٹ ہاؤس میں بھٹو سے ملاقات کی جس میں جنرل فیض کے بقول جنرل ضیا نے بھٹو سے کہا کہ سر یہ صرف وقتی حراست ہے اور جلد ہی اقتدار آپکا ہوگا۔ آپ بس بے فکر رہیں اور آرام کریں۔ (یہ اُس میٹنگ کی مشہور تصویر ہے)

FUeswk7XEAEGOUZ


تین دن بعد 15 جولائی کو جنرل ضیا نے مری میں پہلے قومی اتحاد کی نظر بند قیادت سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ ایجسیز کے پاس رپورٹس تھیں کہ 5 جولائی کے دن PPP لاہور میں مسلح مارچ کرنا چاہتی تھی اسلئے فوج کو مارشل لاء لگانا پڑا اور اُسکے بعد بھٹو سے دوسری ملاقات کی

FUesxx1WYAAD0zn


اِس دوسری ملاقات میں بھی بھٹو کو مغالطہ تھا کہ جنرل ضیا کو الیکشن کروانے پڑیں گے گا اِسلئے بھٹو نے بہت سخت اور ترش لہجے میں جنرل ضیا کو تنبیہ کی کہ آئین کو معطل کرنے والوں کیلئے موت کی سزا لکھی ہوئی ہے۔ اس ملاقات کے اگلے ہی روز بھٹو کا پرسنل سٹاف اُس سے واپس لے لیا گیا

تئیس دن بعد 28 جولائی کو بھٹو کو حفاظتی تحویل سے رہا کردیا گیا اور انہیں "مکمل پروٹوکول" کیساتھ آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری سے پنڈی لایا گیا جہاں انہوں نے جنرل فیض کیساتھ چائے پی اور پھر وزیراعظم کے طیارے میں بٹھا کر اُنہیں لاڑکانہ رخصت کیا گیا ٭ اصل کہانی یہاں سے شروع ہوتی ہے

FUesz94X0Ac6Cs5


لاڑکانہ میں "سابقہ وزیراعظم" (جو کہ ایجسنیز کی رپورٹس اور اندازوں کے مطابق انتہائی غیر مقبول ہو چکے تھے) کا فقیدالمثال استقبال ہوا۔ عوام ایک رات پہلے سے اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جوق در جوق اکٹھی ہو چکی تھی۔ یہ مناظر جنرل ضیا کیلئے حیران کُن بھی تھے اور پریشان کن بھی

FUes2aeWIAExZ6Y


مارشل لاء کے باوجود عوام اتنی کثیر تعداد میں ذوالفقار علی بھٹو کیلئے باہر نکل رہی تھی۔ یہ بات جنرل ضیا کیلئے ناقابلِ فہم تھی۔ اُسکو ایجنسیز کی طرف سے دی گئی تمام تر رپورٹس کے برعکس بھٹو نہ صرف عوام میں مقبول تھا بلکہ شاید مارشل لاء کی وجہ سے مزید مقبول ہو چکا تھا

بھٹو کی عوامی مقبولیت سے صرف ضیا ہی پریشان نہ تھا بلکہ بہت سے پڑھے لکھے، نفیس، تاریخ کا ادراک رکھنے والے، ماڈرن، امیر اور انگریزی دان "صحافیوں" کو بھی شدید پریشانی لاحق تھی کہ ہماری پیشنگوئیوں کے برعکس یہ سب کیا ہو رہا ہے (نوٹ: نجم سیٹھی اور فہد حسین جیسوں کی پریشانی یاد کریں)

FUes3ihWQAAVb8l


مزید قابلِ غور: ان جلسوں جلوسوں میں باہر نکلنے والے ایک نوجوان نے کہا کہ مبینہ دھاندلی کے بعد میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سے مایوس ہو چکا تھا۔۔۔ لیکن یہ ہم نے بھٹو صاحب سے ہی سیکھا ہے کہ اپنے حق کیلئے باہر نکلیں اور احتجاج کریں (آپ سمجھ رہے ہیں ناں؟)

FUe0j2JWQAEfhKa


اسکے بعد جس دن ذوالفقار علی بھٹو اپنے کراچی والے گھر 70 کلفٹن جانے کیلئے کراچی اسٹیشن پہنچا تو شہر میں لاکھوں لوگوں کا جمِ غفیر تھا جسکو کوئی پولیس یا فوج نہیں کنٹرول کر سکتی تھی

FUe1ZtiXsAAg7Fu


کراچی اسٹیشن سے گھر تک کا سفر جو آفھے گھنٹے کا تھا اُس پر ہجوم کی وجہ سے دس گھنٹے لگے۔ سادہ دل لوگ سمجھنے لگے کہ مارشل لاء کے باوجود ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں باہر نکلتے لوگ اچھے مستقبل کا واضح اشارہ ہیں (یعنی الیکشن ہوں گے اور بھٹو واپس آئے گا)

FUe1zZ1WYAA6RwS


لیکن بھٹو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں دیوانہ وار نکلتی خلقت کو دیکھ دیکھ کر ایک خوفزدہ جنرل ضیا مزید خوفزدہ ہوتا جارہا تھا۔ وہ اتنا سادہ لوح بھی نہیں تھا کہ یہ بات نہ سمجھ سکتا کہ اگر "صاف شفاف" الیکشن ہوگئے تو بھٹو اکثریت لیکر واپس آجائے گا۔

FUe2rKTWYAMknwI


لہذا اُس نے پیپلزپارٹی کو ہر صورت الیکشن سے باہر رکھنے کا تہیہ کر لیا اور اس مقصد کیلئے بھٹو کیخلاف ایک بغض سے بھرے لاہور ہائیکورٹ کے جج مولوی مشتاق کو الیکشن کمیشن کا چئیرمین نامزد کردیا۔ بھٹو کا اندازہ ہو گیا کہ اس چیئرمین کے ہوتے ہوئے وہ کبھی الیکشن نہ جیت پائے گا

FUe4ZmZWQAIVc4F


اس تمام عرصے میں جنرل ضیا قوم سے بار بار وعدے کررہا تھا کہ الیکشن اکتوبر/نومبر میں جائیں گے۔۔۔ سوچیں کتنے سادہ لوح لوگ ہوں گے جو انُ وعدوں پر یقین کر کے مطمئین ہوگئے ہوں گہ ووٹ والے دن بھٹو کو ووٹ ڈال دیں گے باقی جلسے جلوس کرنے کا کیا فائدہ ہے

اُس اگست لاہور میں ہونے والا پیپلزپارٹی کا جلسہ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔ اِس جلسے نے بھٹو کے اپنے تمام تر پرانے جلسوں کے ریکارڈ توڑ دیے۔ پورا پنجاب بھٹو زندہ باد سے گونج رہا تھا۔ اب تک مارشل لاء لگانے والوں کو ادارک ہو چکا تھا کہ ہمارا فیصلہ بیک فایر کر گیا ہے۔

FUe5AUGX0AIMRck


اسلام آباد راولپنڈی اور لاہور جیے بھٹو اور بھٹو زندہ باد کے نعروں سے لرزنے لگے۔۔۔ خوف مزید بڑھ گیا۔ بھٹو کیخلاف خفیہ انکوائریز ہونے لگیں، رپورٹس مرتب ہونے لگیں، فائلیں کھنگالی جانے لگیں کہ بدبختو کچھ تو نکالو اسکے خلاف۔

28 اگست 1977 کے روز بھٹو نے آخری بار جنرل ضیا سے ملاقات کی۔ جنرل فیض بھی اس ملاقات میں موجود تھا جس کا کہنا ہے کہ ضیا نے بھٹو صاحب کو چائے آفر کی جس سے بھٹو نے انکار کردیا کہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ اسکے بعد بھٹو نے پوچھا کہ اکتوبر میں الیکشن کروانے کی طرف کیا پیشرفت ہے؟ ضیا نے کہا کہ ہم جمہوریت بحال کرنے کیلئے اپنے فرائض پورے کررہے ہیں۔ فیض نے کہا کہ ہم نے پچھلے دنوں مصطفی کھر سے بھی ملاقات کے ہے جس پہ بھٹو نے کہا کہ میں نے تو کسی کو ایسی ملاقاتوں کا مینڈیٹ نہیں دیا۔ اس ملاقات کے بعد بھٹو کو یقین ہوگیا کہ اُسکی مقبولیت کے سبب اب الیکشن نہیں ہوں گے

FUe5drjXwAMGCRL


پانچ دن بعد 3 ستمبر کی رات 4 بجے آرمی کمانڈوز نے بھٹو کے کراچی والے گھر کو گھیر لیا اور بھٹو کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔ اسکے بعد عدالتوں کی مارشل لاء حکام کے ساتھ شرمناک سازباز کی ایک طویل داستان ہے جس کے اخیر میں بھٹو کو تختہِ دار تک پہنچا دیا گیا نوٹ:جو الیکشن اکتوبر 77 میں ہونے تھے وہ گیارہ سال بعد نومبر 88 میں ہوئے۔

یہ سب مشہور مصنف Stanley Wolpert کی کتاب زلفی بھٹو آف پاکستان سے کے آخری باب سے ماخوذ ہے۔ اس کو تحمل سے پڑھیں۔ آنکھیں کھولیں۔ ہوش کریں۔ کڑیاں ملائیں۔ واقعات کے تسلسل کی مشابہت دیکھیں۔ نواب احمد قصوری کے قتل کیس سے قطعِ نظر آپ صرف اور صرف اوپر بیان کردہ واقعات پہ غور کریں

FUe6OYVWQAcTPit


 
. . .

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom