بھارتی اعتراضات مسترد ، ایران میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش
By
ویب ڈیسک
Posted on February 3, 2018
تہران :ایران نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ ایران کے بعد انتہائی مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ایران نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش کی اجازت دیدی، یہ فلم 80 منٹ پر مشتمل ہے۔
جس کے بعد ایران کے شہر مشہد میں فلم کی نمائش کی گئی، معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کے مناظر دیکھ کر ایرانی شہری آبدیدہ ہو گئے۔
بھارت کی جانب سے ایران سے یہ فلم نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم ایران کی جانب سے بھارت کے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے اور فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی ۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ایران سے یہ فلم نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھ، تاہم ایران کی جانب سے بھارت کے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے اور فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، جس میں اب تک 100 سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔
The film was exhibited in the city of Mashhad, after seeing the scenes of innocent Kashmiris, Iranian citizens became impatient.
India was requested to not present this movie from Iran, but all the protests of India were rejected by Iran and the film was presented for the exhibition.
It is believed that India was requested to not appear for the exhibition from Iran, but Iran has rejected all the objections of protest and the film was presented for the exhibition.
It is clear that in the occupied Kashmir, the Indian army continues to infiltrate Kashmiris, which has more than 100 Kashmiris martyred and thousands of others were wounded.