What's new

بھارت پاکستانی سرپرائز کا انتظار کرے، آصف غفور

AZADPAKISTAN2009

ELITE MEMBER
Joined
Sep 8, 2009
Messages
37,669
Reaction score
68
Country
Pakistan
Location
Canada
613122_6224966_ispr-000_updates.jpg


پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت ہماری طرف سے سرپرائز کے لئے تیار رہے،ہم بالکل الگ انداز میں جواب دیں گے۔

بھارتی دراندازی کے حوالے سے پریس بریفننگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو چیلنج کیا کہ اس میں ہمت ہے تو آئیں 21 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائیں


انہوں نے کہا کہ بھارت تیار رہے اور انتظار کرے ہمارا جواب ضرور آئے گا،جو بالکل الگ انداز میں ہوگا،جسے آپ دیکھیں،وزیراعظم اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے چکے ہیں۔

میجرجنر ل آصف غفور نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہاتھا کہ بھارت حملہ کرے گا جو ہم سوچیں گے نہیں جواب دیں گے،گزشتہ رات ہمارا جواب آیا تو آپ کے طیارے بھاگ گئے۔

ترجمان پاک فوج نے یہ بھی کہاکہ پچھلے چند دنوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں،کہا جاتا ہے کہ بیوقوف دوست سے عقل مند دشمن بہتر ہوتا ہے،ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا ہمسایہ بھارت دشمنی میں بھی بے وقوفی اور جھوٹ کا سہارا لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی طیارے 21 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہے ان میں ہمت ہے تو ایسا کرکے دکھائیں۔
b_613212_045926_updates.jpg

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ 14 فروری کے بعد جب ٹینشن بڑھی تو وہ لوگ پیٹرولنگ کرتے ہیں، کمبٹ ایئر پیٹرولنگ ہر وقت فضا میں رہتے ہیں،پیشہ وارانہ کام چلتے رہتے ہیں، ان کی فارمیشن 4 سے 5 ناٹیکل میل اندر آئی جنہیں پاکستان ایئر فورس نے چیلنج کیا، بھارتی طیاروں نے جاتے ہوئے پے لوڈ ڈراپ کیا، ان کے 4 بم جبہ کے مقام پر گرے۔

ان کا کہنا تھا کہ رات کو ہمارا کمبٹ مشن قریب تھا جب سیالکوٹ میں پہلی بار بھارتی طیارے ریڈار پر آئے، ہماری فورس نے انہیں چیلنج کیا لیکن وہ قریب نہیں آئے اور اپنی حدود میں رہے، ایک بھارتی فارمیشن اوکاڑہ بہاولپور سیکٹر میں ریڈار نے نوٹ کی، اگر یہ ہماری کسی بھی ملٹری پوزیشن پر اسٹرائیک کرتے تو ایئرفورس کی فائٹ ہوتی۔

پاک فوج کے ترجمان نےیہ بھی کہاکہ انہیں لائن آف کنٹرول کی طرف آتے ہوئے اور واپس جاتے ہوئے 4 منٹ لگے، اگر ایل او سی پر اسٹرائیک کرتے تو فضائیہ کی فائٹ ہوتی ہے جو نہیں ہوئی۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اگر یہ مورچے پر اٹیک کرتے تو فوج اور ایئرفورس تیار ہے، اگر آرمی کی پوسٹ پر اسٹرائیک ہوتی تو یونیفارم اہلکاروں کی شہادت ہوتی لیکن ان کا مقصد سویلین کو نشانہ بنایا تھا تاکہ وہ دعویٰ کرسکیں کہ انہوں نے دہشت گرد کیمپوں پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ8 بھارتی طیارےنےرات 2بجکر54 منٹ پرپاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کی،پاک فضائیہ کے طیاروں نے انہیں موثر طور پر روکا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہاکہ بھارت نے 350 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا لیکن میں کہتا ہوں کہ کوئی ایک اینٹ بھی نہیں ٹوٹی، اگر وہاں کوئی عمارت ہوتی یا 10 لوگ بھی مرے ہوتے تو وہاں ملبہ ہوتا، لاشیں ہوتی، خون ہوتا لیکن جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کیا اور آئندہ بھی کریں گے،ہم بھارت کے جھوٹ کا جواب سچ سے دیں گے،ہم بھارت کی طرح غیر جمہوری ملک نہیں بلکہ ایک جمہوری ملک ہیں،پوری قوم اور سیاسی جماعتیں یکجا ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت نے حملہ نہیں در اندازی کی اور اب ہماری باری ہے، پہلے بھی کہا تھا کہ بھارت ہمیں کبھی سرپرائز نہیں کر سکتا لیکن ہم بھارت کو سرپزائر کر سکتے ہیں، ہمارا جواب مختلف ہو گا، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے اور بھارت ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے۔

انہوں نے کہاکہ کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہے جس کے بعد وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے اور مجھے اس کی اہمیت بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سب کےلئے کھلی ہے،تمام سفیر، فوجی اتاشی،اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ وہاں جاسکتے ہیں،میں دعوت دیتا ہوں کہ بھارتی سویلین اور فوجی مبصرین کو وہ بھی آئیں اور آکر دیکھیں اور اپنے وزیراعظم کو آگاہ کریں۔
 
Last edited:
. .
انہوں نے کہا کہ بھارت تیار رہے اور انتظار کرے ہمارا جواب ضرور آئے گا،جو بالکل الگ انداز میں ہوگا،جسے آپ دیکھیں،وزیراعظم اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے چکے ہیں۔
 
. . . .
Can anyone please give me a tip about this thread?

Sorry I can't read this words
 
. . .
Indian media makes mountain out of molehill, says IAF pilot in new video
March 1, 2019

1921090-abhinandanscreen-1551456033-552-640x480.jpg


Wing Commander Abhinandan again praises Pakistan Army for its professionalism. SCREENGRAB

Wing Commander Abhinandan Varthaman, the captured Indian Air Force (IAF) fighter pilot has once again praised the professional treatment he received during his two-day stay with the Pakistani military moments before he was handed over to the Indian authorities on Friday.

The Indian pilot also admitted that the Indian media exaggerates a lot when it comes to issues related to Pakistan. “They make a mountain out of a molehill,” he can be heard as saying in a new video surfaced on social media on Friday.

The wing commander, who was piloting the Indian Air Force MiG-21 fighter jet downed by the PAF, was captured by villagers in Azad Jammu and Kashmir. They were trying to lynch him before Pakistani troops reached the site to rescue him.

Varthaman, while narrating the whole episode of his capture inside the Pakistani territory, said Pakistani Army personnel protected from being lynched by a mob as he landed in parachute after his MiG-21 fighter jet was shot down by the Pakistan Air Force (PAF).

“Pakistan Army is a very professional service. I am very impressed with them,” he reiterated.

Transcript: My name is Wing Commander Abhinandan and I am fighter pilot at Indian Air Force (IAF). I was looking to find the target when your air force shot down my warplane. Thereafter, I was left with no other option but to leave my aircraft which had broken down. I ejected and my parachute opened and I was carrying a pistol … there were many people [on the ground]. I had only one option for safety, I dropped my gun and tried to run away. People followed me and they were full of passion. Then two personnel of Pakistan Army arrived and saved me from [mob]. They kept me safe and took me to their unit where I was given first-aid and then I was taken to a hospital where I was given further medical treatment. Pakistan Army is a very professional service. I am very impressed with them. Indian media exaggerates a lot. They make a mountain out of a molehill.
 
.
انہوں نے کہا کہ بھارت تیار رہے اور انتظار کرے ہمارا جواب ضرور آئے گا،جو بالکل الگ انداز میں ہوگا،جسے آپ دیکھیں،وزیراعظم اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے چکے ہیں۔
 
. .
Now at least no black out today and at least there are news of gradual return of PA from border from today at least on Sialkot sector.
 
.
For loss of life on the border, India has already paid in advance trough scores of soldiers. I don't think Pakistan will respond using missiles or air strikes for this human loss in Pakistan. May departed rest in peace.
 
. .

Latest posts

Pakistan Defence Latest Posts

Back
Top Bottom