What's new

Jazzbot

ELITE MEMBER
Joined
Apr 27, 2010
Messages
10,382
Reaction score
14
Country
Pakistan
Location
Pakistan
یہ داغ داغ اجالا ، یہ شب گزیدہ سحر

وہ ا نتظار تھا جسکا ، یہ وہ سحر تو نہیں !!

کہاں ہے وہ آزاد عدلییہ؟ جسکے لے ہم نے اپنی جانیں گوائیں؟

بس ! انکی اتنی ہی ہمت تھی کہ بحال ہوتے ہی سردار بگٹی کا قتل ،

١٢ می کی جوان لاشیں ،

اسلام آباد کے فروٹ فارمس پر فوجی قبضے ،

برقع پوش یتیموں کی جلی لاشیں ،

دو مر تبہ آ یئن کا خون اور لاپتا بلوچوں کے مقدمات کو بھول کر ایک ڈولتی کشتی میں سوار ،

سدا کے بد نام زرداری کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگیے ہیں
 
.
الله کا شکر ہے اس نے ہمیں یہ پیاراملک دیا.اس کو خراب کر نے والے ہم خود ہیں .٣٦ سال تک فوجی آ مر یت کو اپنے وطن میں پنپنے دیا ، دوسر وں پر ظلم ہوتا دیکھتے رہے اور سمجھے کہ ہم اس ظلم سے بچ جائیں گے لکین بنگالی کے بعد بلوچ اور بلوچ کے بعد سندھی اور سندھی کے بعد پختون کی باری آ گئی .آیئں میں اپنی مرضی کا اسلام ٹھونسا ایک فرقے کو کافر بنایا آج کیا شیعہ ،کیا سنی کیا دیو بندی کیا احمدی کیا بریلوی اور کیا زکری سب کافر ہو گے ہیں .ہم نے خود اللھ کی لاٹھی کو آواز دے دی اب پناہ ملے تو کہاں ؟ آج کافروں کے ملکوں میں ہم مسلمان داڑھی رکھ سکتے ہیں نہ حجاب پہں سکتے ہیں ،کیوں ؟؟ ہم نے بھی تو اپنے کمزوروں پر دانت تیز کیے تھے ،اب ہم کیا شکوہ کریں کسی سے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
. . .
Back
Top Bottom