What's new

عرب لیگ نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی خودمختاری کاامریکی فیصلہ مسترد کردی

kamranofficial

FULL MEMBER

New Recruit

Joined
Jan 26, 2019
Messages
94
Reaction score
0
Country
Pakistan
Location
Pakistan
news-1554090180-5586.jpg

عرب لیگ نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی خودمختاری کاامریکی فیصلہ مسترد کردیاہے اورفلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کااعادہ کیاہے۔

یونس کے دارالحکومت میں سربراہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں عرب رہنمائوں نے کہاہے کہ خطے میں امن وسلامتی کاانحصارعشروں پرانے اسرائیل فلسطین تنازعے کے حل پر منحصرہے۔انہوں نے گولان کی پہاڑیوں پرشام کے حق کے لئے مکمل حمایت پرزوردیاہے جن پراسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کرلیاتھا۔عرب رہنمائوں نے اسرائیل اورفلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کاعزم بھی ظاہر کیاہے۔ اس سے پہلے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل Ahmed Aboul Gheit نے کہاکہ گولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی خودمختاری تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں عالمی عدالت انصاف کی قانونی معاونت بھی لی جائے گی۔ Ahmed Aboul Gheit نے دوسرے ملکوں کو خبردارکیاکہ وہ امریکی فیصلے کی حمایت سے گریزکریں۔
 
"Arab League opposes israel claim on golan height and to make palestine country a realty" translation
But it's all talk this Arab league
 

Country Latest Posts

Back
Top Bottom