What's new

Walking track from Shandur Polo Ground to Mahodand Lake شندورپولو گراؤنڈ سے مہوڈنڈ جھیل کا پیدل ٹریک

HaiderAfan

FULL MEMBER
Joined
Aug 7, 2024
Messages
1,209
Reaction score
0
Country
Bangladesh
Location
Bangladesh
دوستو، یکم جولائی سے ہم ان جھیلوں کے پانیوں کو چکھنے کے لئے شندور پولو گراؤنڈ کا رخ کریں گے۔ وہاں پولو میچ بھی دیکھیں گے اور شندور فیسٹول کی رنگا رنگی سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ اصل کہانی تو یہ میلہ دیکھنے کے بعد شروع ہو گی کیوں کہ دل ہے کہ شندور سے مہوڈنڈ تک پیدل ٹریک کیا جائے تاکہ ۱۳ جھیلوں کا پانی پیتے، پانچ مرغزاروں میں قیام کرتے ان گنت آبشاروں کا دیدار کیا جا سکے۔ کسی دوست کا اس سفر کر نے کا دل ہو تو ہمیں جوائن کر سکتا ہے۔ آسانی کے لئے اس ٹریک کا تعارف تحریر کر رہا ہوں۔
شندور پولو گراؤنڈ سے مہوڈنڈ جھیل سات روزہ پیدل ٹریک براستہ درہ کھوکوش
سرپٹ دوڑتے گھوڑوں اور سواروں کے نعروں سے گونجتا شندور پولو گراؤنڈ دنیا کا بلند ترین پولوگراؤنڈ ہے۔ سطح سمندر سے 3738میٹر بلند شندور نیشنل پارک کو دنیا کی چھت بھی کہاجاتا ہے۔ شاید اسی لئے مقامی لوگوں نے اس گراؤنڈ کوکھوار زبان میں ماس جونالی(چاند پر موجود پولوگراؤند )کا نام دیا ہے۔
شندور نیشنل پارک ، دنیا کے تین بلند پہاڑی سلسلے ہندوکش، پامیر اور قراقرم کا جنکشن پوائنٹ بھی ہے۔ اس وسیع میدان میں 2 کلو میٹر پر پھیلی ہوئی شندور جھیل کو چاروں طرف سے فلک بوس پہاڑوں نے گھیرا ہوا ہے۔ جولائی کے مہینے میں شندور نیشنل پارک میں بہار اپنے جوبن پر ہوتی ہے۔ جھیل کے اطراف پھیلے ہوئے سرسبز میدان میں انواع و اقسام کےرنگ برنگے پھول چارسو کھلےنظر آتے ہیں اور ان کی خوشبو سے فضا معطر ہوجاتی ہے۔
مقامی لوگ اپنے مال مویشی جن میں زیادہ تر یاک اور بکریاں شامل ہیں ان کو لئے شندور نیشنل پارک کا رخ کرتےہیں۔ اس وسیع میدان میں درجہ حرارت کبھی بھی 14ڈگری سے اوپر نہیں جاتا۔ اس جنت ارضی میں کب بادل آ جائیں اور چھم چھم برسنا شروع کردیں اس کی خبر کسی کو نہیں ہوتی۔ طوفانی بارش کب تھم جائے اور ہواکے دوش پر بادل کب دور وادیوں کا رخ کر لیں اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔
شندور نیشنل پارک مختلف پہاڑی دروں کے ذریعے پاکستان اورافغانستان کی سرحد تک پھیلے ہوئے علاقوں سے جڑاہوا ہے۔ درہ کھوکوش کوہ ہندوکش کا وہ راستہ ہے جو گلگت بلتستان کے علاقہ غذر اور خیبر پختون خواہ کے ضلع چترال کو سوات کی حسین وادی سے جوڑتا ہے۔ سطح سمندر سے 4970 میٹر بلند یہ پہاڑی درہ سارا سال برف میں ڈھکا رہتا ہے۔
ضلع غذر کی طرف سے مہوڈنڈ جھیل کالام تک کے ٹریک کا آغاز لنگر نالہ کے مقام سے ہوتا ہے ۔ شندور سے مہوڈنڈ جھیل کا ٹریک قریبا 60 کلو میٹر طویل ہے اور اس ٹریک پر 9 سے زائد جھیلیں ، ان گنت آبشاریں ، گلیشئرز، چشمے اور چراہ گاہیں آتی ہیں۔ مقامی افراد یہ راستہ دو دن میں طے کرتے ہیں۔لنگر کی سطح سمندر سے اونچائی 3350 میٹر ہے جب کہ درہ کھوکوش کا بلند ترین مقام 4970 اونچاہے اور مہوڈنڈ جھیل کی سطح سمندر سے اونچائی 2865میٹر ہے۔ لنگر وہ مقام ہے جہاں تک پہنچنے کےلئے چترال یا غذ ر کی طرف سے راستے کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔دونوں راستوں سے شندور نیشنل پارک تک پہنچنے کا وقت قریبا ایک جیسا ہے۔
اسلام آباد سے شندور نیشنل پارک کا فاصلہ 584 کلو میٹر ہے اور اس سفر کو طے کرنے میں 20 سے 22گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ اسلام آباد سے مستوج تک کا راستہ کسی بھی گاڑی پر طے کیا جا سکتا ہے لیکن مستوج سے شندور نیشنل پارک کا 55 کلومیٹر کا راستہ 4X4 جیپ پر ہی مناسب رہتا ہے۔ اسلام آباد سے شندور کا دوسرا راستہ ناران، بابو سرٹاپ، گلگت، غذر، پھنڈر کے شہروں سے ہو کر گزرتا ہے۔ یہ راستہ 741 کلو میٹر طویل ہے لیکن اس راستے سے آپ کسی بھی گاڑی پر شندور نیشنل پارک تک پہنچ سکتے ہیں۔ سڑک کی حالت بھی چترال روڈ سے بہتر ہے۔
شندور نیشنل پارک سےضلع غذر کی جانب سفرکریں تو 10 کلومیٹر بعد ایک شور مچاتے نالے کے کنارے لنگر نام کا ایک چھوٹا سا گاؤں آباد ہے۔ درہ کھوکوش جو کہ ضلع غذر کو سوات کے بالائی علاقے سیری کالام سے ملاتا ہے اس کا آغاز بھی اسی گاؤں سے ہوتا ہے۔
لنگر نالہ سے نکلنے کے بعد اس راستے کے اہم مقامات میں کھوکوش کی 4 جھیلیں ، کھوکوش گلیشئر ، درہ کھوکوش ، سیری کالام، نیل سر جھیل، شن ڈھنڈ جھیل، ڈونچار آبشار، منی شاہی باغ، نصراللہ جھیل ، سیف اللہ جھیل اور مہوڈنڈ جھیل شامل ہیں۔یہ ٹور ہم نے اناؤنس کیا ہے تین دوستوں نے میں خود ظہیر شاہ زاری عارف نیاز محمد إنشاءاللّٰه زندگی رہی تو جولائی میں یہ ٹور ہم کمپلیٹ کریں گے ابھی تک ہم نے اپنے ساتھ پانچ ایڈ کر لیا ہے آپ میں سے بھی جو بھائی جوائن کرنا چاہے کر سکتا ہے مگر جس نے پہلے لمبا ٹریک کیا ہو ایکسپیرینس ہو جس کو کیونکہ بعد میں نہ اپنے لیے پریشانی ڈالنا نہ ہمارے لیے اس ٹور میں تقریبا 20 سے 25 ہزار پر ہیڈ کے حساب سے خرچہ ائے گا جس میں سے ہم کچھ بھی چارج نہیں کریں گے جو خرچہ آیا سب ڈیوائڈ کریں گے کم بھی آ سکتا ہے مجھے فالو کر کے ان باکس میں ضرور رابطہ کیجئے گا جزاک اللّٰه بہت بہت شکریہ میں ظہیر شاہ زاری آپ کا منتظر ہوں یہ پوسٹ میں پہلے بھی کر چکا ہوں مگر کافی لوگوں نے کاپی کر کے لگا لی بغیر پڑے ان کی باتوں میں ہرگز نہ انا نہ ہی ان کو ایڈوانس بھیجنا یہ ٹور ہم چار لڑکے کروا رہے ہیں جس میں شامل ہے نیاز محمد عارف عمر میں خود ظہیر شاہ زاری اس ٹور میں ابھی تک ہم نے 10 لوگ شامل کر لیے ہیں جو کہ کنفرم ہے اور مزید ہمیں 10 لوگ اور چاہیے اور جو شوق رکھتا ہو تو ضرور رابطہ کیجئے گا نوٹ جس نے پہلے ٹریکنگ ہائی کنگ کی ہو جزاک اللہ شکریہ۔

1741071556233.jpeg
1741071564261.jpeg
1741071572947.jpeg
1741071579436.jpeg
 

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom