Elly
FULL MEMBER
New Recruit
- Joined
- May 26, 2013
- Messages
- 19
- Reaction score
- 0
امریکا نے پانی پر چلنے والا ٹینک ایجاد کرلیا
تاریخ اشاعت 23 جولائ, 2014
نیویارک : ٹینک تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے مگر اس امریکی وہیکل کی کوئی مثال نہیں جو زمین پر ہی نہیں سمندر کی سطح پر دوڑ کر کسی کو بھی حیران کرسکتی ہے۔
جی ہاں امریکی بحریہ نے ایسی نئی گاڑی تیار کی ہے جو دیکھنے میں ایک ٹینک کی طرح نظر آتی ہے اور یہ زمین کے ساتھ ساتھ پانیوں کے اوپر بھی دوڑ ہے جس پر فوجی کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے سمیت ہر قسم کا کام کیا جاسکتا ہے۔
سی ٹینک نامی اس ٹو ان ون ایجاد کو ہوائی میں میرین کور تربیتی ایریا میں متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ انوکھی سواری سمندر میں 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے اور کسی سمندری دیوار پر 10 فٹ تک اوپر چڑھنے کی حیرت انگیز صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
پچاس فٹ لمبی اور 34 فٹ چوڑی یہ گاڑی دو سو ٹن وزن اٹھا کر بھی سفر کرسکتی ہے اور اسے دو سو میل تک بلاکسی وقفے کے دوڑایا جاسکتا ہے۔
پانی کے اندر یہ اپنے ٹینکوں والے ٹریکس کی بدولت کسی گاڑی کی طرح آگے ہی بڑھتی چلی جاتی ہے جبکہ سطح زمین پر یہ کسی ٹینک کی طرح ہی دوڑتی ہے اور اسے سخت زمین سے لے کر ریتیلے میدانوں وغیرہ میں با آسانی دوڑایا جاسکتا ہے۔
ابھی یہ تو واضح نہیں کہ یہ کب عملی طور پر امریکی فوج کا حصہ بن جائے گا مگر یہ اطلاعات ضرور سامنے آئی ہیں کہ فائنل ورژن زیادہ بڑا ہوگا اور اس میں کچھ حیرت انگیز خفیہ فیچرز بھی رکھے جائیں گے۔
DAWN NEWS