pkuser2k12
SENIOR MEMBER
- Joined
- Oct 28, 2012
- Messages
- 6,460
- Reaction score
- 3
- Country
- Location
SC Judges grilled Gharida Farooqi for Propaganda on Mohamand PPRA rules violated Story
Judges ordered to cancel GNN News License
Judges ordered to cancel GNN News License
سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا مہمند ڈیم تعمیر فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینے پر 76 ٹاک شوز ہوئے۔اٹارنی جنرل کے مطابق تمام پروگرام کمپنی کو ٹھیکہ دینے پر تھے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پروگرامز میں ڈیم یا ڈیم فنڈز کیخلاف بات نہیں کی گئی۔
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز مفت میں ایڈز چلا کر ڈیمز فنڈ کو فروغ دے رہے ہیں۔چینلز نے اب تک 13 ارب کے مفت اشتہار چلائے ہیں۔ تمام الیکٹرانک چینلز ڈیمز فنڈز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
ٹی وی چینلز مذموم مقاصد کیلئے پروگرام کرینگے تو اس کا اثر ڈیمز فنڈ پر پڑے گا۔۔جسٹس عمر عطا بندیال
ٹھیکہ کے خلاف پروگرام بھی ڈیمز فنڈ کو متاثر کرے گا۔۔جسٹس اعجاز الاحسن
ڈیمز فنڈ کی مہم میں میڈیا کا اہم کردار ہے، سارے پاکستانی میڈیا نے حب الوطنی سے ڈیم فنڈ کیلئے کام کیا، مجموعی طور پر میڈیا کوڈیم کے معاملے پر ستائش کرتے ہیں، میڈیا نے ڈیمز فنڈ کیلئے خود کام کیا ہے۔۔چیف جسٹس
نجی ٹی وی کی اینکر غریدہ فاروقی سپریم کورٹ پیش ہوئیں تو ان سے پوچھا گیا کہ پیپرا کا مطلب کیا ہے. جسٹس عمر عطا بندیال کے غریدہ فاروقی سے استفسار پر وہ پیپرا کا مطلب نہ بتا سکیں جس پر عدالت میں قہقہے گونجے ۔
آپکو ریسرچ کون کر کے دیتا ہے. جسٹس اعجازالاحسن
سر میری پوری ریسرچ کی ٹیم ہے. غریدہ فاروقی
گندی مٹھائیوں کے لیے کوئی ٹیم نہیں بنائی.چیف جسٹس
آگاہ کریں پیپرا کے کونسے قانون کی خلاف ورزی ہوئی. جسٹس اعجازالاحسن
مٹھائیوں میں جراثیم پکڑے جائیں تو رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں، آپ کیا چاہتے ہیں کہ ڈیم نہ بنے.چیف جسٹس
نجی ٹی وی کو شوکاز دے کر وضاحت مانگیں گیے. چئیرمین پیمرا
جی این این کا لائسنس منسوخ کریں. بعد میں ریسرچ ٹیم دیکھیں گیے. چیف جسٹس*
ڈیم کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی۔ غریدہ فاروقی
ڈیم کے کسی حصے پر تنقید بھی ڈیم پر ہی تنقید ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن
وکیل کے زریعے جواب دینا چاہوں گی۔ غریدہ فاروقی
پروگرام اپ نے کیا ہے وکیل نے نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن
اپ نے کہا میرٹ کا قتل ہوا، اپ نے سوال نہیں کیا، اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ جسٹس عمر عطابندیال
میرٹ کا قتل مفادات کے تضاد پر کہا تھا۔ غریدہ فاروقی
جی این این ہمیشہ عدالت کی توہین کرتا ہے۔ چیف جسٹس
اپ ملک کی مسیحا ہیں۔ غریدہ فاروقی
اپ اچھے کام میں ہمارا ساتھ دیں۔ چیف جسٹس
جی این این کے مالکان کیوں نہیں آئے ۔ چیف جسٹس
http://www.pakistan24.tv/2019/01/09/19057