Zibago
ELITE MEMBER
- Joined
- Feb 21, 2012
- Messages
- 37,006
- Reaction score
- 12
- Country
- Location
طلاق اور خلع کا بڑھتا ہوا رجحان، 20 ہزار مقدمات دائر
By: Samaa Web Desk
پاکستان
January 2, 2018
لاہور : طلاق اور خلع کا بڑھتا ہوا رجحان، لاہور کی عدالتوں میں فیملی مقدمات کی تعداد بڑھنے لگی، 2017ء میں 20 ہزار سے زائد مقدمات دائر ہوئے۔
کسی کو شوہر سے علیحدگی چاہئے، تو کسی نے بچوں کی حوالگی کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
گزرے سال میں خاندانی مقدمات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا اور کیسوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی، زیادہ تر مقدمات میں پسند کی شادی کے بعد خواتین نے علیحدگی کیلئے رجوع کیا۔
ماہر نفسیات کے مطابق طلاق اور خلع کا بڑھتا ہوا رجحان معاشرے سے قوت برداشت ختم ہونے کی نشانی ہے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق ہر سال فیملی کیسز کی شرح میں 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ سماء
https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2018/01/994901/
The only losers in divorce are the kids