mr42O
SENIOR MEMBER
- Joined
- Aug 15, 2009
- Messages
- 6,178
- Reaction score
- 4
- Country
- Location
Aug 27, 2015 18:34 pm
لاہور(92نیوز)لاہور میں میٹروبس کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر بالآخر احتجاج کا راستہ اختیار کرتے ہوئے میٹروبس سروس کو معطل کر دیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید گرمی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور اکثراوقات احتجاج کی زد میں رہتا ہے۔
دو ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر نوبت فاقوں تک پہنچی تو میٹروبس ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے سروس کو معطل کر دیا۔
مسافروں کو قذافی اسٹیشن سے بھی پیچھے میٹروروٹ پر اتار دیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو پیدل کلمہ چوک پہنچنا پڑاجس کی وجہ سے بزرگوں، خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہ میں گزارا بمشکل ہوتا ہے اگر تنخواہ نہیں ملے گی تو ان کا گزارا کیسے ہو گا۔
میٹروبس کے ملازمین نے احتجاج شروع کیا تو سکیورٹی سٹاف بھی ان کے ساتھ شامل ہو گیا
لاہور : تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹروبس ملازمین کا احتجاج | 92 News HD