Shahzaz ud din
SENIOR MEMBER
- Joined
- Jun 12, 2017
- Messages
- 7,877
- Reaction score
- 14
- Country
- Location
کینسر سے بچانے والی غذا
ویب ڈیسک13 نومبر 2017
3
0
— شٹر اسٹاک فوٹو
روزانہ ایک پیالہ دلیہ کھانے کی عادت کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دلیہ کا استعمال کینسر سے موت کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں : خون کی کمی دور کرنے والی غذائیں
8 لاکھ افراد پر ہونے والی 12 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ 70 گرام دلیہ کھانا کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 22 فیصد اور کینسر سے موت کا خطرہ 20 فیصد تک کم کرتا ہے۔
اسی طرح اجناس پر مشتمل غذا خون کی شریانوں سے متعلقہ امراض جیسے ہارٹ اٹیک، فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ بھی 20 فیصد تک کم کردیتی ہے۔
محققین کا ماننا ہے کہ اجناس جیسے دلیے پر مشتمل غذا کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے اور بلڈ شوگر لیول کو متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، جبکہ لوگوں کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وہ غیرصحت مند غذاﺅں سے دور رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صحت مند ناشتہ موٹاپے سے تحفظ دے
ان کا کہنا تھا کہ ایسے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں کہ اجناس جیسے دلیہ، گندم وغیرہ کا استعمال بہتر صحت کا باعث بنتا ہے اور مختلف امراض سے موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔
جو، گندم اور دیگر اجناس کے حوالے سے سابقہ رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ یہ غذا بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے، معدے کے صحت بخش بیکٹریا کو بڑھاتی ہے اور ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔