pkuser2k12
SENIOR MEMBER
- Joined
- Oct 28, 2012
- Messages
- 6,460
- Reaction score
- 3
- Country
- Location
سرحدی خلاف ورزی نہ رکی تو بھارت کو بھرپور جواب دینگے،صدر ممنون حسین
کراچی (دنیا نیوزصدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں،ایل او سی پر بھارتی جارحیت بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، کراچی میں امن کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ بھی صدر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر صدر مملکت نے ڈرون حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ان حملوں کا ردعمل بہت منفی ہے۔کنٹرول لائن پر بھارت کی سرحدی خلاف ورزی پر صدر ممنون حسین نے کہا بھارتی جارحیت بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،ایل او سی کی خلاف ورزی نہ رکی تو بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے کہا جرائم کے خاتمے کے لیے عوام حکومت کی مدد کرے،کراچی میں امن کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں،ممنون حسین نے بتایا حکومت معیشت بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا۔
بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ،پاکستان کا منہ توڑ جواب
سیالکوٹ(دنیا نیوزبھارتی دراندازی کا سلسلہ جاری ہے،سیالکوٹ کی ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاکستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ نہیں رکا،آج ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بجوات سیکٹر کی پٹولی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے باعث بھارتی فائرنگ رک گئی۔
SOURCE:
DUNYA NEWS
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/197058_1#.UmOwEBBYWAU
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/197049_1#.UmOy1xBYWAU