Zarvan
ELITE MEMBER
- Joined
- Apr 28, 2011
- Messages
- 54,470
- Reaction score
- 87
- Country
- Location
سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے ضم شدہ اضلاع کے ضلعی پولیس افسروں کو ضلع میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور بد امنی سے نمٹنے کے لیے 902 عدد جدید اسلحہ و ہتھیار حوالہ کئے۔
واضح رہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ضم شدہ اضلاع میں موثر اور عوام دوست پولیسنگ پالیسی کے تحت ان اضلاع میں دہشتگردی کے خطرات سے موثر طریقے سے نمٹنے اور پولیس اہلکاروں کی جانوں کی حفاظت کے لیے وقتاً فوقتاً بلٹ پروف گاڑیوں، جدید اسلحہ اور دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
آج کی تقریب میں ضم شدہ اضلاع کے تین اضلاع ضلع خیبر، ضلع اورکزئی اور ضلع مہمند کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کا تیار شدہ جو اسلحہ و ہتھیار حوالہ کئے گئے ان میں ضلع خیبرکو 204 عدد رائفل وی ایس کے 100، 83640 عدد ایمونیشن اور 104 عدد بنڈلیرآرڈینری، ضلع اورکزئی کو 56 عدد رائفل وی ایس کے 100 ،59860 عدد ایمونیشن اور 74 عدد بنڈلیر آرڈینری شامل ہیں.
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور موثر پولیسنگ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے ملکی سرحدات کے دفاع کے ساتھ ساتھ وہاں کے امن و امان کے قیام کے لیے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اور ان علاقوں کا حق بنتا ہے کہ وہاں پر قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے انہیں تمام وسائل اور سہولیات دستیاب ہوں۔ آئی جی پی نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو ہر قسم کے جدید اسلحہ سے لیس کرنے اور گاڑیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین تربیت کے عمل کوبھی بڑی تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے اور امید ظاہر کی کہ قبائلی اضلاع میں بہت جلد مقامی افراد کی امنگوں کے مطابق بہترین اور موثر پولیسنگ کو فروغ ملے گا
A ceremony was held at the Central Police Office Peshawar in which Inspector General of Police Khyber Pakhtunkhwa Moazzam Jahan Ansari handed over 902 modern weapons to the district police officers of the merged districts to deal with any kind of terrorism and insecurity in the district. Cited
It should be noted that under the effective and people-friendly policing policy in the integrated districts of the present provincial government, bullet proof vehicles, modern weapons and other necessary equipment are required from time to time to effectively deal with the threat of terrorism in these districts and protect the lives of police personnel.
In today's ceremony, three districts of the amalgamated districts, Khyber District, Orakzai District and Mohmand District, were handed over arms and ammunition manufactured by Pakistan Ordinance Factory Wah Cantt. 104 Bundler Ordinary, Orakzai District 56 56 Rifle VSK 100, 59860 Ammunition and 74 Bundler Ordinary.
Speaking on the occasion, IGP Moazzam Jahan Ansari said that all efforts were being made to address the challenges facing the integrated districts and ensure effective policing.
@PanzerKiel @Blacklight @The Eagle @Path-Finder @Maarkhoor @Horus @Arsalan @AUz @waz @DESERT FIGHTER