POPEYE-Sailor
FULL MEMBER
- Joined
- Jan 15, 2006
- Messages
- 1,886
- Reaction score
- -4
- Country
- Location
لاہور: پنجاب حکومت نے نے دوسری مرتبہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات کا عہدہ واپس لے ہے جبکہ پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔پنجاب کے 2 وزرا ء کو بھی عہدوں سے ہٹادیا گیا۔ وزیر امداد باہمی مہر محمد اسلم کو کابینہ سے نکالنے کے ساتھ ساتھ وزیر جیل خانہ جات زوارحسین وڑائچ سے بھی وزارت واپس لے لی گئی۔
یادرہے کہ اپریل کے مہینے میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی طرف سے یہ عہدہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو دے دیا گیا تھا، جنہوں نے چند روز قبل ہی اس عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
فیاض چوہان برطرف، فردوس عاشق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات مقرر - ایکسپریس اردو
پنجاب کابینہ میں ردو بدل، مہر محمد اسلم کابینہ سے باہر اور وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ کا قلم دان بھی تبدیل
www.express.pk