Champion_Usmani
SENIOR MEMBER
- Joined
- Jan 10, 2018
- Messages
- 4,022
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رہنماءاعجاز کھرل نے پارٹی چھوڑدی، آزادالیکشن لڑنے کا اعلان
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق رکن صوبائی اسمبلی رائے اعجاز کھرل نے پارٹی چھوڑدی اور آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
دنیا نیوز کے مطابق رائے اعجاز کھرل نے کہاکہ پارٹی نے مشور سے ہٹ کر ٹکٹیں تقسیم کیں، ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پر پاکستان تحریک انصاف چھوڑی ۔اس موقع پر انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا۔
یادرہے کہ تحریک انصاف کی پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں سے کارکنان اپنے مطالبات منوانے کے لیے بنی گالہ پہنچ کر دھرنا بھی دے رہے ہیں تاہم گزشتہ روز عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ وہ جیتنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے ، نئے یا پرانے کارکن کا سوال ہی نہیں، جیت کر ہی نیا پاکستان بناسکتے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Jun-2018/801624

Last edited: