daring dude
FULL MEMBER
- Joined
- Jul 22, 2013
- Messages
- 836
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
ہم بہت سی معلومات حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور اس میں اکثر کامیاب بھی ہوجاتے ہیں- لیکن دنیا کے چند راز ایسے بھی ہیں کہ اگر ہم ان کی حقیقت سے واقف ہوجائیں تو ہماری جان بھی جاسکتی ہے یا پھر یہ ہمارے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں- درحقیقت یہ راز انتہائی حساس معاملات سے تعلق رکھتے ہیں اور خود حکومتیں ان رازوں سے پردہ اٹھنے نہیں دیتیں- آئیے جانتے ہیں کہ دنیا کے سب سے بڑے راز کونسے ہیں؟
U.S. Nuclear Secrets
امریکہ کا نیوکلئیر پروگرام دنیا کا سب سے بڑا راز ہے- دنیا کے چند مخصوص افراد ہی اس بات سے واقف ہیں کہ امریکہ کا نیوکلئیر پلانٹ کہاں واقع ہے؟ امریکی حکومت ہمیشہ اپنی خفیہ دستاویز میں ایٹمی معلومات سے متعلق صرف کوڈ کا استعمال کرتی ہے اور ان کوڈ تک رسائی صرف امریکی محکمہ دفاع کے اعلیٰ حکام کو حاصل ہوتی ہے- آج تک امریکی حکومت نے عوام کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد اور ان کی اقسام سے متعلق آگاہ نہیں کیا-
Oil deposits location in USA
امریکی حکومت نے اپنی تیل کے ذخائر کو بھی ہمیشہ سے ایک راز رکھا ہے اور کوئی ان ذخائر کے مقام سے واقف نہیں- ایک افواہ یہ ہے کہ اگر آپ کی زمین سے تیل دریافت ہوا ہے تو امریکی حکومت آپ سے وہ زمین خرید لے گی اور آپ سے اس مقام کو خفیہ رکھنے کے حوالے سے ایک معاہدہ بھی کرے گی- انہیں خفیہ رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ امریکی حکومت اس لیے خفیہ رکھتی ہے کہ تیل دریافت ہونے والے مقامات کو امیر افراد نہ خرید لیں اور وہ ان مقامات پر اپنے کنویں بنا کر مزید دولت کمائیں-
U.S Medical Secrets
امریکہ کے قوانین کے مطابق کسی بھی مریض کی طبی معلومات ظاہر نہیں کی جاسکتی اور یہ معلومات ہمیشہ راز ہی رہتی ہے- یہاں تک کہ یہ بھی کہا جاتا ہے کئی امریکی ڈاکٹروں کی جان ان معلومات کو راز رکھنے کی وجہ سے خطرے میں بھی ہوتی ہے- اس قانون کا مقصد مریضوں کو کسی قسم کی تذلیل یا پریشانی سے بچانا ہے- اور مریضوں کی طبی معلومات کو خفیہ رکھنے کے حوالے سے امریکہ میں میڈیکل آفیسرز سے باقاعدہ حلف لیا جاتا- مریضوں کی میڈیکل فائل بھی صرف قانونی کاروائی کے بعد ہی متعلقہ حکام کے حوالے کی جاتی ہے-
The Hapsburg Napkin Fold
Hapsburg نیپکن کی فولڈنگ کا انداز آسٹریا کا ایک بہت بڑا راز ہے- یقیناً یہ بات سننے میں انتہائی مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ آسٹریا میں نیپکن کی فولڈنگ کا یہ مخصوص انداز ایک راز ہے اور یہ انداز وہاں کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی لوگوں نے نیپکن کو اس انداز میں فولڈ کرنے کی کوشش کی لیکن سب ناکام رہے کیونکہ اس سلسلے میں کوئی رہنما اصول موجود نہیں- اور اس طریقہ کار سے صرف ریاست کے انتہائی اعلیٰ حکام ہی واقف ہیں- یہاں تک کہ جو یہ نیپکن فولڈ کرنا جانتے ہیں ان سے حلف لیا گیا ہے کہ وہ اس راز سے کبھی پردہ نہیں اٹھائیں گے-
KFC Recipe
کوئی نہیں جانتا کہ مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے ایف سی کھانے تیار کرنے کے لیے کونسی ترکیب استعمال کرتا ہے- کے ایف سی کی خفیہ ریسیپی 1930 میں Kentucky کے Herland Sanders نے تیار کی تھی- ہرلینڈ مشہور چکن ڈش نارتھ کیبن کے رہائشیوں کو فروخت کرتا تھا جو انتہائی مزیدار ہوتی تھی اور ہر کوئی اس کے ذائقے کے بارے میں بات کرتا تھا- ہرلینڈ کا کاروبار چل پڑا اور پوری دنیا میں پھیل گیا- آج دنیا اسے کے ایف سی کے نام سے جانتی ہے جو کہ دنیا کے بڑے ریسٹورنٹ میں سے ایک ہے- شاید ہرلینڈ کی کامیابی کا سہرا اسی خفیہ ریسیپی کے سر ہے-
Adolf Hitler
تاریخ بتاتی ہے کہ 30 اپریل 1945 کو ہٹلر نے اپنے زیرِ زمین بنکر میں خودکشی کر لی تھی- کیا یہ واقعی حقیقت ہے؟ یا پھر دنیا کو جھوٹ بتایا گیا ہے؟ ایف بی آئی کی شائع کی جانے والی دستاویز میں اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ ہٹلر جنگِ عظیم دوئم کے بعد بھی زندہ تھا اور Andes کی پہاڑیوں میں رہائش پذیر تھا- ان دستاویز واضح طور پر ہٹلر کی خودکشی کو ایک ڈرامہ دکھایا گیا ہے- سب سے زیادہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ایف بی آئی اس حقیقت سے واقف تھی لیکن انہوں نے پھر بھی اسے راز کیوں رکھا؟
HIV/AIDS
1980 سے ایچ آئی وی یا ایڈز کی شروعات پر بحث کی جارہی ہے اور اس پر مختلف نظریات پیش کیے گئے ہیں- اکثر لوگوں کے نزدیک یہ بیماری افریقہ سے پھیلی تھی لیکن کیا یہ واقعی صحیح ہے؟ متعدد لوگ ایسے بھی ہے جن کا یہ ماننا ہے کہ ایڈز کا وائرس سائنسدانوں نے اپنی لیبارٹری میں تیا ر کیا تھا اور ان کے نزدیک یہ انسانوں کا تیار کردہ اور پھیلایا ہوا وائرس ہے- لیکن اس بیماری کی اصل حقیقت بھی دنیا کے بڑے رازوں میں سے ایک راز ہے-
Coca Cola Formulaeکوکا کولا کیسے تیار کی جاتی ہے؟ یہ بھی دنیا کا ایک بہت بڑا راز ہے- آپ اس راز کی اہمیت کا اندازہ اس واقعے سے باآسانی لگا سکتے ہیں کہ کوکا کولا کمپنی ایک مرتبہ اپنا بھارت کا دورہ صرف اس لیے منسوخ کرچکی ہے کہ بھارتی حکومت کوکا کولا کمپنی پر ان اجزاﺀ کی معلومات مہیا کرنے پر دباؤ ڈال رہی تھی جو اس مشروب کی تیاری میں استعمال کیے جاتے ہیں- اس فارمولے کے بارے میں صرف چند لوگ ہی جانتے ہیں اور ایک وقت میں صرف دو لوگ ہی کوکا کولا کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاﺀ سے واقف ہوتے ہیں اور ان سے بھی باقاعدہ اس راز کو راز رکھنے کے لیے حلف لیا جاتا ہے-
Source: World’s Biggest Secrets of All Time - دنیا کے سب سے بڑے راز٬ حقیقت جانتا انتہائی خطرناک