Cool Mind
FULL MEMBER
New Recruit
- Joined
- Feb 21, 2016
- Messages
- 16
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک ٹیکنالوجی وضع کی ہے جو پیچیدہ اور بڑی ویب سائٹ کے ویب پیچز بھی ایک تہائی کم وقت میں لوڈ کردے گی اور اس سے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نیا انقلاب آجائے گا۔اس ٹیکنالوجی کا نام 148پولارس147 رکھا گیا ہے جو پیچ پر موجود مختلف اشیا کے درمیان کنیکشنز اور روابط کو دیکھتے ہوئے کم سے کم مدت میں پیچ لوڈ کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے ایک طالب علم کے مطابق ایک چھوٹے ڈیٹا کو اپنے سرور سے موبائل نیٹ ورک تک آنے میں 100 ملی سیکنڈ لگتے ہیں اور اگر پیج زیادہ بھرا ہوا اور پیچیدہ ہو تو یہ وقت اسی لحاظ سے بڑھتا جاتا ہے۔اس پروجیکٹ پر ایم آئی ٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی نے مشترکہ کام کیا ہے اور دنیا کی 200 مشہور ویب سائٹس کا جائزہ لیا ہے۔ براؤزر پہلے نیٹ ورک پر جاتا ہے اور مختلف آبجیکٹ (اشیا) کو براؤزر پر ظاہر کرتا ہے جن میں ایچ ٹی ایم ایل فائلز، جاوااسکرپٹ اور دیگر سورس کوڈ شامل ہیں۔اس دوران براؤزر تمام آبجیکٹ کا جائزہ بھی لیتا رہتا ہے۔ براؤزر جس ترتیب سے آبجیکٹ جمع کرتا ہے اسی رفتار سے ویب پیچ لوڈ ہوتا ہے۔ اس کے برخلاف بے ترتیبی کی صورت میں براؤزر کو بار بار نیٹ ورک پر جاکر آبجیکٹ کال کرنے ہوتے ہیں۔اب اگر براؤزر کو تمام آبجیکٹ ترتیب وار معلوم ہوں تو یہ وقت کم ہوجاتا ہے اوریہی کام پولارس کرتا ہے اور ویب پیجز بہت تیزی سے اپ لوڈ کرتا ہے۔ اس طرح گوگل اور ایمیزون جیسی کمپنیوں نے بھی کئی طریقوں سے اپنے پیجز کا لوڈ ٹائم کم کرکے اپنے منافع میں اضافہ اور وقت کی بچت کی ہے۔پولارس کے ذریعے پیچیدہ اور کئی کوڈز والے بھرے ہوئے ویب پیجز لوڈ ہونے کے وقت کو ایک تہائی کم کیا جاسکتا ہے بلکہ موبائل نیٹ ورک کی دنیا میں بھی ایک انقلاب آجائے گا۔
بشکریہ: روزنامہ پاکستان اسلام آباد
بشکریہ: روزنامہ پاکستان اسلام آباد