May ALLAH SWT bless the departed souls with RAHMAT.
Patience to bereaved families, friends, and Pakistan.
فوجی ہیلی کاپٹر (فائل فوٹو)
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اتوار کی رات صوبہ بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹس سمیت چھ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ حادثہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہرنائی کے قریب خوست کے علاقے میں پیش آیا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ جب حادثہ پیش آیا ہیلی کاپٹر ایک مشن پر تھا جس کے نتیجے ہیلی کاپٹر پر سوار تمام چھ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اس حادثے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
اس ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد کے علاوہ نائیک جلیل، صوبیدار عبدالوحید، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔
،تصویر کا ذریعہISPR
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 39 سالہ میجر خرم شہزاد شادہ شدہ اور اٹک کے رہائشی تھے جب کہ 30 سالہ میجر منیب افضل راولپنڈی کے رہائشی تھے۔
دیگر ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے 44 سالہ صوبیدار عبدالوحید کا تعلق کرک، 27 سالہ محمد عمران کا تعلق خانیوال، 30 سالہ نائیک جلیل گجرات اور ساپی شعیب اٹک کے رہائشی تھے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں کچھ عرصہ قبل ہی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی اور انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئر محمد خالد کے علاوہ عملے کے تین ارکان بشمول پائلٹ میجر سعید احمد، پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل تھے۔