Imran Khan
PDF VETERAN
- Joined
- Oct 18, 2007
- Messages
- 68,815
- Reaction score
- 5
- Country
- Location
سنو میرے ہم وطنو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرانے ممبر سے ایک بات یاد ائی
1994 کا زمانہ تھا شاید
میں ایک نوجوان سا گرم خون رکھنے والا پاکستانی تھا ۔ مجھے نیا نیا حب الوطنی کا جوش چڑھا تھا ۔ اپنے عسکری سونگ دیکھتا ان کو وی سی آر پر ریکارڈ کرتا تھا میں ۔ جسم میں گرم خون دوڑتا تھا جو پاکستان کے لیے کچھ بھی کر سکتا تھا ۔ مجاہدین کو اسلام کا ساتھی سمجھتا تھا ۔ ان دنوں ہمارے سکول میں بھی کشمیری مجاہدین چندہ مانگنے آتے جمعہ نماز کے بعد جامع مسجد میں جھولی پھیلاتے تو میرا دل کرتا اپنا سب کچھ لٹا دوں ۔ پاکستان حرکت الجاہدین حزب المجاھدین جمعیت طالبان اور کئی جماعتوں کا والی تھا ۔ ہم نے اس ماحول میں بلئیرڈ کھیلی اور چندے بھی دیے َ شوق شہادت بھی رکھی اور سکول کے بعد مجاہدین بننے کا بھی سوچا ۔ 2 سال یوں گزرے کے ہم بالغ ہوئے اور دنیا کو قریب ست دیکھا تو پتا چلا دنیا میں بہت فریب ہے ۔ سوچا سمجھا اور کنفیوزن میں 3 سال گزارے پاکستان اور پاکستان سے باہر ۔ پھر 9 گیارہ ہوا تو بہت خوشی منائی کہ امریکہ کفر سے بدلہ لیا گیا پر کیا جانتے تھے کہ یہ عذاب آیا ہی سمجھو ابھی خوشی کافور نا ہوئی تھی کہ خبر ملی دنیا بھر کے اہم ہتھیار پہنچ چکے ہماری دہلیز پر۔ پہلی بار ہتھیاروں کی اہمیت ہم تک پہنچی تو پتا چلا کہ ہم کیا ہیں ۔ پھر جنگ خون اور تباہی سے پتا چلا کہ ہم نمبر ون نہیں بلکہ کچھ بھی نہیں ڈیفینس بجٹ اور عددی اور ہتھیاروں کی برتری سے پتا چلا کہ ہم کہاں ہیں ۔ 2003 میں یہ راز افشگاں ہوا کہ مجاہد تو کچھ بھی نہیں پھر 3 سال اسی کشمکش مین گزرے کہ 2005 میں شعور ایا اور اپنی اصل پوزیشن کا پتا چلا ۔ جب پاکستان مین بد امنی پھیلی 2007 میں تو پتا چلا کہ یہ مسئلہ ہے کیا اور پھر ایک ایسا سلسلہ چل نکلا کہ ہم اج تک حیران و پریشان ہیں ۔ اسی سال اس فورم کے ممبر بھی بنے اور پر جوش انٹرنیٹ سپاہی بھی ۔ ان سالوں میں مذہبی ارتقاء انسانیت کی ابتداء مذاہب کی تاریخ تصور خدا اور اسلام سمیت سب کچھ پڑھ ڈالا ۔ اور آج جہاں ہیں وہ سب اسی علم کا کیا دھرا ہے ۔سچ بتاؤ یارو 2007 سے بم دھماکے قتل ٹارگٹ کلنگ مذہبی نفرت فرقہ واریت پولیس انٹیلی جینس آرمی ائیر فورس نیوی کی کمزوریاں بلکہ بد ترین ناکامیاںدیکھی ۔ پہ در پہ حملے بلکہ اسٹریٹیجک حملے مصحف علی میر کے قتل سے لے کر آج تک جو کچھ ہوا آپ بتاؤ
بھائی ہماری افواج ہماری خود مختاری ہمارا امن ہماری سوسائٹی ہماری لائف سٹائیل ہماری رگوں میں دوڑتا خون کیا بچا ہے جو 2006 میں تھا ؟ ہم ایک مریض مجبور لاچار دہشت گرد تنہا اور فرقوں قوموں زبانوں میں بٹا ایک گروہ ہیں اب ہماری اکانومی ہماری پاور ہماری ترقی ایک پرانہ قصہ ہے ہم اب ایک مقبوضہ قوم ہیں
اب ہم کیا کریں ؟ کیا سوچیں اور کس ڈگر پر ویسا دفاع کریں ؟ ہر چوبیس گھنٹے میں 20 سے 40 تک اور کبھی کبھی 240 تک قتل ہو رہے ہین اس ملک میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم کافر نا ہوں تو کیا توکل کریں اب بھی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ہم ہمارے اؑعصاب کب کے جواب دے چکے یارو ۔ شکوہ نا کرنا پر ہم ٹوٹ چکے ہیں بار بار ہم پر ایک سے بڑھ کر ایک سانحے ٹوٹے ہیں اس لیے اپنے ملک اپنی دھرتی ماں اور اپنی سرزمین کے خلاف جو سچ لکھا جاتا ہے اس کے لیے رد میں ہمارے پاس کچھ نہیں ہے ۔ معاف کرنا ہمیں
اے کاش ہم وطن کو واپس 1947 پر لے جا سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

Last edited: