FOOLS_NIGHTMARE
ELITE MEMBER
- Joined
- Sep 26, 2018
- Messages
- 18,063
- Reaction score
- 12
- Country
- Location
پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے سپریم کورٹ بل کے خلاف 8 رکنی بینچ بنانے کے فیصلے کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے بل کی سماعت کے موقع پر ملک بھر کی عدالتوں میں کل ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔
بار کونسل کا کہنا ہے کہ بل ملک بھر کی بار کونسلوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، پارلیمنٹ کے بل کے حق میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل بل کی حمایت اور سپریم کورٹ میں سماعت کے حوالے سے بیان جاری کرے گی۔
چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 8 سینئرججوں پرمشتمل بینچ سماعت کرتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 63 اے کے معاملے پر بھی فل کورٹ بنچ بنانے کا کہا مگر نہیں بنائی گئی، 63 اے سے متعلق غلط فیصلہ ہوا، سب کہہ رہے ہیں آئین کو ری رائٹ کیا گیا۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید نے کہا کہ مرضی کےججز پر مشتمل بینچ بنایا گیا ہے، کیس کی سماعت میں سینئر ججوں کو بھی شامل ہونا چاہیے۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا ہے کہ 8 سینئرججوں پر مشتمل بنچ بنایا جاتا، لگ رہا ہے پارلیمنٹ کی بالادستی کو دبایا جارہا ہے۔
احسن بھون نے کہا کہ لگتا ہے سوچ سمجھ کر غیرجمہوری قوتوں کےلیے راستہ ہموار کیا جارہا ہے۔
پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ بل کیخلاف 8 رکنی بینچ بنانے کے فیصلے کیخلاف کل ہڑتال کا اعلان
چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 8 سینئرججوں پرمشتمل بینچ سماعت کرتا۔
jang.com.pk